{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreia64t3dxd3d26yn3caitpp4iskjqeslzxbnn2umur6kgz2pkxhkqq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnccbydbg7v2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigiz5flzxzcsc5te4m6lau2aaprdefsv25pfs3hwfx5afgna6pswa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 171157
},
"path": "/node/186139",
"publishedAt": "2026-06-02T08:00:00.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"لبنان",
"بیروت",
"اسرائیل",
"امریکہ",
"امن معاہدہ",
"مذاکرات",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس"
],
"textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فریقین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔**\n\nاے ایف پی کے مطابق رات گئے ہونے والی یہ جھڑپیں لبنان کے اس بیان کے بعد ہوئیں کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے ’حملے دوطرفہ طور پر روکنے‘ کی امریکی تجویز قبول کر لی ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے متحارب فریقوں کو کشیدگی کم کرنے پر راضی کر لیا ہے۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ دونوں فریقوں نے منگل کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے قبل لڑائی روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔\n\nانہوں نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے انہیں کہا ہے کہ اسرائیل بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، جبکہ جو فوجی دستے پہلے ہی روانہ ہو چکے تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔\n\nلبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت نے، جس میں شدید بمباری اور دو دہائیوں میں اس کی سب سے گہری زمینی دراندازی شامل ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ کی وسیع تر جنگ میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔\n\nامریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر کی موت کے جواب میں حزب اللہ نے دو مارچ کو اسرائیل پر راکٹ داغ کر لبنان کو اس تنازعے میں دھکیل دیا تھا۔ تہران کا مطالبہ ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے میں لبنان کو شامل کیا جائے۔\n\n* * *\n\n**امریکہ سے معاہدے کے حتمی متن پر تہران میں بات چیت جاری: ایرانی میڈیا**\n\nدوسری جانب روئٹرز کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے منگل کو مہر نیوز کو بتایا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم کرنے کے مقصد سے لائے گئے مجوزہ حتمی معاہدے کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے، اور تہران میں حتمی متن پر بات چیت جاری ہے۔\n\nذریعے کا کہنا تھا کہ ایران اس تجویز کا محتاط انداز میں جائزہ لے رہا ہے کیوں کہ اس کی نظر میں امریکہ کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے کی ایک تاریخ اور دیرینہ عدم اعتماد موجود ہے۔\n\nذریعے نے کہا: ’گذشتہ تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد کا خواہاں ہے۔‘\n\nلبنان\n\nبیروت\n\nاسرائیل\n\nامریکہ\n\nامن معاہدہ\n\nمذاکرات\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فریقین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 2, 2026 - 13:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امدادی کارکن یکم جون 2026 کو جنوبی لبنان کے شہر صور میں ایک ہسپتال کے قریب ہونے والے اسرائیلی حملے کے مقام پر جمع ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کا لبنان کی خودمختاری کے احترام اور اسرائیلی انخلا کا مطالبہ\n\nلبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا\n\nاسرائیل، لبنان کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ کی نئی تجاویز\n\nبارہویں صدی میں تعمیر ہونے والا لبنان کا قلعہ شقیف آج بھی اہم کیوں ہے؟\n\nSEO Title:\n\nٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ میں رات بھر جھڑپیں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیل اور حزب اللہ میں رات بھر جھڑپیں"
}