{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihmiwqvhgemdi5ncvryh45xn2wq75yd42m5ktc2eik63z7hw5xrqq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnbe3bxfz3f2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigfozlfptcswq3ocndiengrhsnffqurxklavrfxc3c5uiepbjhiju"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 54086
},
"path": "/node/186131",
"publishedAt": "2026-06-01T18:10:54.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"Screenshot 2026-06-01 234220.png",
"Screenshot 2026-06-01 234232.png",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"امریکہ",
"ایران",
"بیروت",
"لبنان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا ہے کہ اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا۔**\n\nانہوں نے لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں کہا ہے کہ اسرائیل بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، جبکہ جو فوجی دستے پہلے ہی روانہ ہو چکے تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔\n\n## Screenshot 2026-06-01 234220.png\n\nصدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ’انتہائی نتیجہ خیز‘ گفتگو ہوئی ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی اور جو دستے راستے میں تھے انہیں بھی واپس موڑ دیا گیا ہے۔‘\n\n## Screenshot 2026-06-01 234232.png\n\nٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ پر حملہ نہیں کرے گا اور حزب اللہ بھی اسرائیل پر کوئی حملہ نہیں کرے گی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس کے ساتھ ہی انہوں نے اگلی پوسٹ میں یہ کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیزرفتاری سے جاری ہیں۔\n\nقبل ازاں یورپی یونین نے بھی پیر کو اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے۔\n\nیہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے سٹریٹجک اہمیت کے حامل اور تاریخی قلعہ شقیف پر قبضہ کر لیا اور جنوبی بیروت پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا۔\n\nیورپی یونین کے ترجمان انوائر ال انونی نے کہا ’ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لبنان میں اپنی فوجی کشیدگی کو روکے اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔‘\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nایران\n\nبیروت\n\nلبنان\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں بیروت میں کوئی فوج نہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ جو فوجی دستے پہلے ہی روانہ ہو چکے تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 1, 2026 - 23:15\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31 مئی 2026 کو سٹرلنگ، ورجینیا میں اپنے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں گولف کھیلنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس واپس آ رہے ہیں (برینڈن سمیالوسکی / اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nلبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا\n\nاسرائیل، لبنان کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ کی نئی تجاویز\n\nبارہویں صدی میں تعمیر ہونے والا لبنان کا قلعہ شقیف آج بھی اہم کیوں ہے؟\n\nاسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، مارچ سے اب تک حملوں میں 3,412 اموات\n\nSEO Title:\n\nاسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ"
}