{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiex6f4yt2hcewluoe2x6ddljsdyshauizvmz7o5djb5xkuruhwr3a",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn3icqkici22"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicqqwh5jio4d6bilrxxs2m45jiftox7hnga7se2cx4efywvy57cfi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 92586
},
"path": "/node/186104",
"publishedAt": "2026-05-30T16:01:48.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"آسٹریلیا",
"کرکٹ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**راولپنڈی میں اتوار کو کھیلے گئے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔**\n\nتین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم 45ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔\n\nآسٹریلیا کی جانب سے میتھیو رن شا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ میتھیو کوہنمین نے 24 رنز بنائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان کے بولنگ اٹیک نے آسٹریلین بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا۔ ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر عرفات منہاس نے صرف 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔\n\nاس میچ کے ساتھ ہی پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل بھی عبور کیا، اور ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل یہ اعزاز صرف آسٹریلیا اور انڈیا کو حاصل تھا۔\n\nقومی کپتان شاہین آفریدی نے اس موقعے کو ٹیم کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزارواں ون ڈے کھیلنا اعزاز ہے اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اس تاریخی میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کی جائے۔\n\nپاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہین آفریدی (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابراعظم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔ نوجوان فاسٹ بولر عرفات منہاس نے اس میچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی کیا۔\n\nپاکستان\n\nآسٹریلیا\n\nکرکٹ\n\nڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عرفات منہاس نے صرف 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 30, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">30 مئی 2026 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ ہونے پر آسٹریلیوی کھلاڑی اولیور پیک رد عمل کا ردعمل (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nکیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟\n\nخراب پرفارمنس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں: محمد رضوان\n\nSEO Title:\n\nپہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف"
}