External Publication
Visit Post

پاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا اعلان

Independent Urdu [Unofficial] May 29, 2026
Source

حکومت پاکستان نے جمعے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق 30 مئی سے ہو گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق ’وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔‘

یہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے جس میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت نے 29 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر چھ سے سات روپے تک کی کمی کی تھی۔

حکومت 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ کے بعد سے ہر ہفتے جمعے کی رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کر رہی ہے۔

پیٹرول

ڈیزل

حکومت پاکستان کی اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 30 مئی سے ہو گا۔

انڈپینڈنٹ اردو

جمعہ, مئی 29, 2026 - 19:30

Main image:

چھ مارچ، 2026 کو کراچی میں لوگ پیٹرول سٹیشن پر ایندھن لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں (روئٹرز)

معیشت

type:

news

related nodes:

پاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ

جنگ بند نہ ہوئی تو کیا پیٹرول بھی راشن کی طرح ملے گا؟

SEO Title:

پاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا اعلان

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...