{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigof36o3cfk6gjs5nrg6usjjagdizu3qda5fm5cxxgdtdgne4fcsy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmzsmplwiyl2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihrl7zvw2tkatuijsy5sjkggky74z5n3x7unbrpb3pwa4negqjlqu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 130979
  },
  "path": "/node/186090",
  "publishedAt": "2026-05-29T14:35:59.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پیٹرول",
    "ڈیزل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "معیشت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**حکومت پاکستان نے جمعے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کا اعلان کیا ہے۔**\n\nوزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق 30 مئی سے ہو گا۔\n\n\n\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ ’پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان کے مطابق ’وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔‘\n\nیہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے جس میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔\n\nگذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت نے 29 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر چھ سے سات روپے تک کی کمی کی تھی۔\n\nحکومت 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ کے بعد سے ہر ہفتے جمعے کی رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کر رہی ہے۔\n\nپیٹرول\n\nڈیزل\n\nحکومت پاکستان کی اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 30 مئی سے ہو گا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 29, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>چھ مارچ، 2026 کو کراچی میں لوگ پیٹرول سٹیشن پر ایندھن لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ\n\nجنگ بند نہ ہوئی تو کیا پیٹرول بھی راشن کی طرح ملے گا؟\n\nSEO Title:\n\nپاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا اعلان"
}