امید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف
امریکہ- ایران مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت پر امریکی صدر کو مبارک باد دی ہے۔
شہباز شریف جو اس وقت چین میں موجود ہیں ایکس پر اپنے بیان میں کہتے ہیں ’میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے قیام کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، اور آج ہونے والی اس اہم اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو کو سراہتا ہوں۔‘
I congratulate President Donald Trump on his extraordinary efforts to pursue peace and for holding a very useful and productive telephone call earlier today, with the leaders of Saudi Arabia, Qatar, Turkiye, Egypt, the UAE, Jordan and Pakistan. Field Marshal Syed Asim Munir…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 24, 2026
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی اور میں اس پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
’اس گفتگو نے خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلۂ خیال اور جاری امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ایک مؤثر موقع فراہم کیا، تاکہ خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔‘
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان مکمل خلوص کے ساتھ اپنی امن کوششیں جاری رکھے گا، اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد پاکستان میں کی جائے گی۔‘
ایران سے معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا، حتمی تفصیلات زیر غور: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے ’ایک معاہدہ بڑی حد‘ تک طے پا چکا ہے۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کی حتمی منظوری امریکہ، ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان ہونا باقی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان کہا کہ ان کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان فیلڈ مارشل سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، مصر، اردن اور بحرین کی قیادت سے ایران اور خطے میں امن سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گفتگو کا محور ایران اور امن کے قیام سے متعلق ایک مجوزہ ’مفاہمتی یادداشت‘تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، جو عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان
ایران
مشرق وسطیٰ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ’ایک معاہدہ بڑی حد‘ تک طے پا چکا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو
اتوار, مئی 24, 2026 - 07:30
Main image:
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جنوری، 2026 کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کے دوران منعقد ہونے والے ’بورڈ آف پیس‘ اجلاس میں (اے ایف پی)
دنیا
type:
news
related nodes:
فیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت: آئی ایس پی آر
پاکستان ایران کو راہداری کیوں دے رہا ہے؟
وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات
SEO Title:
امید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere