{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicwar5lmoktfiygcilef66ja45eydirp3egl3purpo2uqvw5wnzry",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmkzovuvhyw2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibzfuaro5r557owzm2zqbc3vxbbsu2aps3frzcopu257eqomc6nxy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 85207
  },
  "path": "/node/186028",
  "publishedAt": "2026-05-24T01:38:29.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "May 24, 2026",
    "پاکستان",
    "ایران",
    "مشرق وسطیٰ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@CMShehbaz"
  ],
  "textContent": "**امریکہ- ایران مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف**\n\nپاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت پر امریکی صدر کو مبارک باد دی ہے۔\n\nشہباز شریف جو اس وقت چین میں موجود ہیں ایکس پر اپنے بیان میں کہتے ہیں ’میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے قیام کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، اور آج ہونے والی اس اہم اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو کو سراہتا ہوں۔‘\n\n> I congratulate President Donald Trump on his extraordinary efforts to pursue peace and for holding a very useful and productive telephone call earlier today, with the leaders of Saudi Arabia, Qatar, Turkiye, Egypt, the UAE, Jordan and Pakistan. Field Marshal Syed Asim Munir…\n>\n> — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 24, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی اور میں اس پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔\n\n’اس گفتگو نے خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلۂ خیال اور جاری امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ایک مؤثر موقع فراہم کیا، تاکہ خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔‘\n\nوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان مکمل خلوص کے ساتھ اپنی امن کوششیں جاری رکھے گا، اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد پاکستان میں کی جائے گی۔‘\n\n* * *\n\n**ایران سے معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا، حتمی تفصیلات زیر غور: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے ’ایک معاہدہ بڑی حد‘ تک طے پا چکا ہے۔\n\nتاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کی حتمی منظوری امریکہ، ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان ہونا باقی ہے۔\n\n\n\n\nصدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان کہا کہ ان کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان فیلڈ مارشل سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، مصر، اردن اور بحرین کی قیادت سے ایران اور خطے میں امن سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔\n\nان کا مزید کہنا تھا کہ اس گفتگو کا محور ایران اور امن کے قیام سے متعلق ایک مجوزہ ’مفاہمتی یادداشت‘تھی۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔\n\nاپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، جو عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔\n\nپاکستان\n\nایران\n\nمشرق وسطیٰ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nدوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ’ایک معاہدہ بڑی حد‘ تک طے پا چکا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 24, 2026 - 07:30\n\nMain image:\n\n> <p>وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جنوری، 2026 کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کے دوران منعقد ہونے والے ’بورڈ آف پیس‘ اجلاس میں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت: آئی ایس پی آر\n\nپاکستان ایران کو راہداری کیوں دے رہا ہے؟\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات\n\nSEO Title:\n\nامید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "امید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف"
}