External Publication
Visit Post

انڈین ایئرپورٹ سکینر کی غلطی، مسافر کو 57 دن جیل میں گزارنے پڑے

Independent Urdu [Unofficial] May 23, 2026
Source

انڈیا میں ایک کاروباری شخصیت کو اس لیے 57 دن جیل میں گزارنے پڑے کیوں کہ ہوائی اڈے پر لگے سکیورٹی آلات نے ان کے کھانا پکانے کے عام مصالحوں کے پیکٹس کو ہیروئن قرار دے دیا۔ عدالت نے انہیں نو ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مذکورہ شخص وسطی انڈین ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال ایئرپورٹ سے دہلی کے راستے ملائیشیا جا رہے تھے جب دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے والی مشینوں نے ظاہر کیا کہ دو عام انڈین مصالحوں کے پیکٹس، جن میں پسے ہوئے خوشبودار مصالحوں پر مشتمل گرم مسالا اور خشک آم کا پاؤڈر آمچور شامل تھا، میں ہیروئن اور ایک نشہ آور مادہ موجود ہے۔

مسافر کو انڈیا کے نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹانسز ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے حراست میں رکھا گیا جب کہ نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے۔ علاقائی فرانزک لیبارٹری نے 10 دن بعد یہ کہتے ہوئے نمونے واپس کر دیے کر کہ اس کے پاس سکینر کی طرف سے ظاہر کیے گئے نشہ آور مادے کا ٹیسٹ کرنے کے لیے آلات موجود نہیں ہیں۔

پھر یہ نمونے حیدرآباد کی سینٹرل فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے گئے، جس نے تصدیق کی کہ ان میں کوئی غیر قانونی چیز موجود نہیں تھی۔ تاہم، اس وقت تک وہ شخص 57 دن جیل میں گزار چکے تھے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ اس کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے، مذکورہ شخص کے بنیادی حق آزادی کی خلاف ورزی پر ریاست کو بالواسطہ طور پر ذمہ دار قرار دیا۔

جسٹس دیپک کھوٹ نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی گرفتاری معقول وجوہات کی بنا پر کی گئی تھی، لیکن اگر ریاست کا فرانزک نظام مناسب ہوتا تو کاروباری شخصیت کو بہت جلد رہا کیا جا سکتا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا: ’جب اس طرح کے کیس تفتیش کے لیے علاقائی فرانزک لیبارٹری بھیجے گئے کوئی رائے نہیں دی گئی، اور بالآخر، جب نمونے سینٹرل لیب بھیجے گئے تو معلوم ہوا کہ ان میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں ہے، جس کے دوران سائل کی زندگی کے لگ بھگ 57 دن لگ گئے جو انہوں نے کسی قصور کے بغیر جیل میں گزارے۔‘

سائل نے مؤقف اختیار کیا کہ کینیڈا کی تیار کردہ سراغ لگانے والی مشین کو خوشبودار انڈین مصالحوں ٹھیک طرح سے جانچنے کے لیے درست طریقے سے سیٹ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے شاید اس نے غلط نتیجہ دیا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے کہا کہ منشیات کا سراغ لگانے والا فیچر لازمی نہیں تھا اور نتائج پر کارروائی کرنے کی ذمہ داری سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس اور ایئر لائن آپریٹر سمیت دیگر ایجنسیوں پر عائد ہوتی ہے۔

عدالت نے 10 لاکھ انڈین روپے (9 ہزار پاؤنڈ) ہرجانے کا حکم دیا جو تین ماہ کے اندر ادا کیا جانا ہے، اور واضح کیا کہ کاروباری شخصیت ذمہ داروں کے خلاف نقصانات کے ازالے کے لیے الگ سے دیوانی مقدمہ دائر کرنے کے لیے آزاد ہے۔ یہ کیس 2011 سے عدالت میں زیر سماعت تھا۔

انڈیا

ایئرپورٹ

مسافر

منشیات

ہیروئن

بھوپال ایئرپورٹ پر لگے سکینر نے دہلی جانے والے تاجر کے مصالحوں کے پیکٹوں میں غلطی سے ہیروئن کی موجودگی کی نشاندہی کر دی۔

ستوتی مشرا

ہفتہ, مئی 23, 2026 - 16:00

Main image:

28 مئی 2020 کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بورڈنگ پاس سکینر استعمال کر رہے ہیں (اے ایف پی)

ایشیا

type:

news

related nodes:

انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے ریستورانوں سے بیف کیوں غائب ہونے لگا؟

پاکستان اور انڈیا کے لیے 40 ’معمول‘ کا درجہ حرارت: سائنس دان

عالمی مارکیٹ میں انڈیا کا بدلتا کردار

ایئر انڈیا کا 13سال تک ’لاپتہ‘ طیارہ کولکتہ ایئرپورٹ پارکنگ بے سے برآمد

SEO Title:

انڈین ایئرپورٹ سکینر کی غلطی، مسافر کو 57 دن جیل میں گزارنے پڑے

copyright:

IndependentEnglish

origin url:

https://www.independent.co.uk/asia/india/indian-man-arrested-garam-masala-heroin-b2982427.html

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...