{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiaxuliar72uetxxbftitrwvbxuq735lcw7a7kyuyuv7ihlkdu6mqe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmksyedjb5b2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifjdprberzkzrqipbvzyuwvzmgzob2fbdjnyapebktx73hzdgq4cq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 82011
  },
  "path": "/node/186026",
  "publishedAt": "2026-05-23T12:21:29.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "انڈیا",
    "ایئرپورٹ",
    "مسافر",
    "منشیات",
    "ہیروئن",
    "ستوتی مشرا",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**انڈیا میں ایک کاروباری شخصیت کو اس لیے 57 دن جیل میں گزارنے پڑے کیوں کہ ہوائی اڈے پر لگے سکیورٹی آلات نے ان کے کھانا پکانے کے عام مصالحوں کے پیکٹس کو ہیروئن قرار دے دیا۔ عدالت نے انہیں نو ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔**\n\nمذکورہ شخص وسطی انڈین ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال ایئرپورٹ سے دہلی کے راستے ملائیشیا جا رہے تھے جب دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے والی مشینوں نے ظاہر کیا کہ دو عام انڈین مصالحوں کے پیکٹس، جن میں پسے ہوئے خوشبودار مصالحوں پر مشتمل گرم مسالا اور خشک آم کا پاؤڈر آمچور شامل تھا، میں ہیروئن اور ایک نشہ آور مادہ موجود ہے۔\n\nمسافر کو انڈیا کے نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹانسز ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے حراست میں رکھا گیا جب کہ نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے۔ علاقائی فرانزک لیبارٹری نے 10 دن بعد یہ کہتے ہوئے نمونے واپس کر دیے کر کہ اس کے پاس سکینر کی طرف سے ظاہر کیے گئے نشہ آور مادے کا ٹیسٹ کرنے کے لیے آلات موجود نہیں ہیں۔\n\nپھر یہ نمونے حیدرآباد کی سینٹرل فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے گئے، جس نے تصدیق کی کہ ان میں کوئی غیر قانونی چیز موجود نہیں تھی۔ تاہم، اس وقت تک وہ شخص 57 دن جیل میں گزار چکے تھے۔\n\nمدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ اس کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے، مذکورہ شخص کے بنیادی حق آزادی کی خلاف ورزی پر ریاست کو بالواسطہ طور پر ذمہ دار قرار دیا۔\n\nجسٹس دیپک کھوٹ نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی گرفتاری معقول وجوہات کی بنا پر کی گئی تھی، لیکن اگر ریاست کا فرانزک نظام مناسب ہوتا تو کاروباری شخصیت کو بہت جلد رہا کیا جا سکتا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nعدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا: ’جب اس طرح کے کیس تفتیش کے لیے علاقائی فرانزک لیبارٹری بھیجے گئے کوئی رائے نہیں دی گئی، اور بالآخر، جب نمونے سینٹرل لیب بھیجے گئے تو معلوم ہوا کہ ان میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں ہے، جس کے دوران سائل کی زندگی کے لگ بھگ 57 دن لگ گئے جو انہوں نے کسی قصور کے بغیر جیل میں گزارے۔‘\n\nسائل نے مؤقف اختیار کیا کہ کینیڈا کی تیار کردہ سراغ لگانے والی مشین کو خوشبودار انڈین مصالحوں ٹھیک طرح سے جانچنے کے لیے درست طریقے سے سیٹ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے شاید اس نے غلط نتیجہ دیا۔\n\nایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے کہا کہ منشیات کا سراغ لگانے والا فیچر لازمی نہیں تھا اور نتائج پر کارروائی کرنے کی ذمہ داری سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس اور ایئر لائن آپریٹر سمیت دیگر ایجنسیوں پر عائد ہوتی ہے۔\n\nعدالت نے 10 لاکھ انڈین روپے (9 ہزار پاؤنڈ) ہرجانے کا حکم دیا جو تین ماہ کے اندر ادا کیا جانا ہے، اور واضح کیا کہ کاروباری شخصیت ذمہ داروں کے خلاف نقصانات کے ازالے کے لیے الگ سے دیوانی مقدمہ دائر کرنے کے لیے آزاد ہے۔ یہ کیس 2011 سے عدالت میں زیر سماعت تھا۔\n\nانڈیا\n\nایئرپورٹ\n\nمسافر\n\nمنشیات\n\nہیروئن\n\nبھوپال ایئرپورٹ پر لگے سکینر نے دہلی جانے والے تاجر کے مصالحوں کے پیکٹوں میں غلطی سے ہیروئن کی موجودگی کی نشاندہی کر دی۔\n\nستوتی مشرا\n\nہفتہ, مئی 23, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">28 مئی 2020 کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بورڈنگ پاس سکینر استعمال کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے ریستورانوں سے بیف کیوں غائب ہونے لگا؟\n\nپاکستان اور انڈیا کے لیے 40 ’معمول‘ کا درجہ حرارت: سائنس دان\n\nعالمی مارکیٹ میں انڈیا کا بدلتا کردار\n\nایئر انڈیا کا 13سال تک ’لاپتہ‘ طیارہ کولکتہ ایئرپورٹ پارکنگ بے سے برآمد\n\nSEO Title:\n\nانڈین ایئرپورٹ سکینر کی غلطی، مسافر کو 57 دن جیل میں گزارنے پڑے\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/asia/india/indian-man-arrested-garam-masala-heroin-b2982427.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "انڈین ایئرپورٹ سکینر کی غلطی، مسافر کو 57 دن جیل میں گزارنے پڑے"
}