External Publication
Visit Post

پاکستان نے عازمین حج کی مدد کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات کر دیے

Independent Urdu [Unofficial] May 22, 2026
Source

وزارت مذہبی امور نے جمعے کو بتایا ہے کہ پاکستان نے حج کے دوران عازمین کی مدد کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات کر دیے ہیں جبکہ سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور ہر سال حج گائیڈز اور معاون عملہ مقرر کرتی ہے، جو پاکستانی عازمین کو حج کے مناسک ادا کرنے میں مدد کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ اس مقدس سفر کے دوران باخبر اور منظم رہیں۔

مذہبی رہنمائی کے علاوہ، معاون عملہ مکہ اور مدینہ میں عازمین کو انتظامی، طبی اور لاجسٹک مدد فراہم کرتا ہے، تاکہ عازمین آسانی کے ساتھ حج ادا کر سکیں۔

22 مئی 2026 کو پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف حج گائیڈز کے ساتھ ایک پریزنٹیشن دیکھتے ہوئے (سکرین گریب، وزارت مذہبی امور پاکستان)

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا، ’وزارتِ (مذہبی امور) نے حج کے لیے گائیڈز کی تربیت اور تقرری مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’188 عازمین کا ہر گروپ ایک گائیڈ کی قیادت میں حج کے مناسک ادا کرے گا۔‘

وزیر مذہبی امور کے مطابق، مملکت میں موجود ان 160,000 سے زائد پاکستانیوں میں سے 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کر رہے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ ’حج عازمین کو 7 اور 8 ذوالحجہ کی درمیانی رات منیٰ لے جایا جائے گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال خوراک، کھانوں اور ٹرانسپورٹ کے بارے میں شکایات کا تناسب ’ایک فیصد سے بھی کم ہے۔‘

سردار محمد یوسف نے پاکستانی عازمین پر زور دیا کہ وہ ملک کے وقار کو مزید بڑھانے کے لیے دورانِ حج نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

اس سال زیادہ تر پاکستانی عازمین نے سعودی عرب کا سفر مملکت کے ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کے تحت کیا، جو مسافروں کو پاکستان سے روانگی سے قبل ہی امیگریشن اور کسٹمز کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

حج

مقامی گائیڈز

پاکستان

سعودی عرب

وزارت مذہبی امور کے مطابق ’188 عازمین کا ہر گروپ ایک گائیڈ کی قیادت میں حج کے مناسک ادا کرے گا۔‘

انڈپینڈنٹ اردو

جمعہ, مئی 22, 2026 - 19:45

Main image:

28 اپریل 2026 کی اس تصویر میں کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین، ڈپٹی کوآرڈینیٹر مصباح الرحمٰن کے ہمراہ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کے موقعے پر پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے (وزارت مذہبی امور فیس بک اکاؤنٹ)

ایشیا

type:

news

related nodes:

خطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

قدیم قافلوں سے جدید ٹرانپسورٹ تک: سفر حج کتنا بدل چکا ہے؟

حج پرمٹ صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کیا جائے: سعودی وزارت

سعودی حکومت کی حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں ہیلتھ گائیڈ

SEO Title:

پاکستان نے عازمین حج کی مدد کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات کر دیے

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...