{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihq754n3s6yszleqljoaljoiyv6lr6ebrpa6anplu3dbfxxevruf4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmi3sop745e2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicornzcmcnwxutfzmufvrgu2hmysqtivstzqoozjpmurwzhyzpray"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 135750
},
"path": "/node/186012",
"publishedAt": "2026-05-22T14:46:48.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"حج",
"مقامی گائیڈز",
"پاکستان",
"سعودی عرب",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**وزارت مذہبی امور نے جمعے کو بتایا ہے کہ پاکستان نے حج کے دوران عازمین کی مدد کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات کر دیے ہیں جبکہ سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔**\n\nپاکستانی وزارت مذہبی امور ہر سال حج گائیڈز اور معاون عملہ مقرر کرتی ہے، جو پاکستانی عازمین کو حج کے مناسک ادا کرنے میں مدد کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ اس مقدس سفر کے دوران باخبر اور منظم رہیں۔\n\nمذہبی رہنمائی کے علاوہ، معاون عملہ مکہ اور مدینہ میں عازمین کو انتظامی، طبی اور لاجسٹک مدد فراہم کرتا ہے، تاکہ عازمین آسانی کے ساتھ حج ادا کر سکیں۔\n\n22 مئی 2026 کو پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف حج گائیڈز کے ساتھ ایک پریزنٹیشن دیکھتے ہوئے (سکرین گریب، وزارت مذہبی امور پاکستان)\n\n\n\n\nوزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا، ’وزارتِ (مذہبی امور) نے حج کے لیے گائیڈز کی تربیت اور تقرری مکمل کر لی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’188 عازمین کا ہر گروپ ایک گائیڈ کی قیادت میں حج کے مناسک ادا کرے گا۔‘\n\nوزیر مذہبی امور کے مطابق، مملکت میں موجود ان 160,000 سے زائد پاکستانیوں میں سے 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کر رہے ہیں۔\n\nوزارت مذہبی امور نے بتایا کہ ’حج عازمین کو 7 اور 8 ذوالحجہ کی درمیانی رات منیٰ لے جایا جائے گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال خوراک، کھانوں اور ٹرانسپورٹ کے بارے میں شکایات کا تناسب ’ایک فیصد سے بھی کم ہے۔‘\n\nسردار محمد یوسف نے پاکستانی عازمین پر زور دیا کہ وہ ملک کے وقار کو مزید بڑھانے کے لیے دورانِ حج نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔\n\nاس سال زیادہ تر پاکستانی عازمین نے سعودی عرب کا سفر مملکت کے ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کے تحت کیا، جو مسافروں کو پاکستان سے روانگی سے قبل ہی امیگریشن اور کسٹمز کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔\n\nحج\n\nمقامی گائیڈز\n\nپاکستان\n\nسعودی عرب\n\nوزارت مذہبی امور کے مطابق ’188 عازمین کا ہر گروپ ایک گائیڈ کی قیادت میں حج کے مناسک ادا کرے گا۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 22, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">28 اپریل 2026 کی اس تصویر میں کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین، ڈپٹی کوآرڈینیٹر مصباح الرحمٰن کے ہمراہ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کے موقعے پر پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے (وزارت مذہبی امور فیس بک اکاؤنٹ)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nخطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا\n\nقدیم قافلوں سے جدید ٹرانپسورٹ تک: سفر حج کتنا بدل چکا ہے؟\n\nحج پرمٹ صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کیا جائے: سعودی وزارت\n\nسعودی حکومت کی حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں ہیلتھ گائیڈ\n\nSEO Title:\n\nپاکستان نے عازمین حج کی مدد کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات کر دیے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستان نے عازمین حج کی مدد کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات کر دیے"
}