External Publication
Visit Post

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسرا وائٹ واش

Independent Urdu [Unofficial] May 20, 2026
Source

بنگلہ دیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں 78 رنز سے جیت کر پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان کی پوری ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 316 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو محمد رضوان اور ساجد خان نے بہتر شروعات کی۔

دونوں بلے بازوں نے کریز پر آتے ہی کھل کر رن بنانا شروع کیے مگر یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چلا اور یکے بعد دیگرے دونوں ہی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی بنگلہ دیشی بولرز نے آنے والے دونوں بلے بازوں کو بنا کوئی رن بنائے ہی آؤٹ کیا اور 78 رنز سے میچ جیت کر سیریز دو، صفر سے اپنے نام کر لی۔

بنگلہ دیش کی اس فتح میں بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے پاکستان کی دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو وائٹ واش کیا۔ اس سے قبل 2024 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان

کرکٹ

بنگلہ دیش

سلہٹ ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کی پوری ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز ہی بنا سکی۔

انڈپینڈنٹ اردو

بدھ, مئی 20, 2026 - 11:00

Main image:

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کھیلا گیا (اے ایف پی)

کرکٹ

type:

news

related nodes:

تیج الاسلام کی 4 وکٹیں: بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب

چھ دہائی پرانے 100 روپے کے نوٹ کی بنگلہ دیش سے پاکستان واپسی

کرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی

ناہید رانا کی شاندار بولنگ: پاکستان کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست

SEO Title:

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسرا وائٹ واش

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...