{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiduray37jee4di55224pkzifa5cyb2lbxjb4cwljmedp535w243da",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmbepqv4fqj2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibcnk2d6k6sqfpsdinu2wwx4iq4qdsmlwmpv6ss5b4njhj324troi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 98907
  },
  "path": "/node/185979",
  "publishedAt": "2026-05-20T06:06:42.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "کرکٹ",
    "بنگلہ دیش",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**بنگلہ دیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں 78 رنز سے جیت کر پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔**\n\nسلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان کی پوری ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز ہی بنا سکی۔\n\nپاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 316 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو محمد رضوان اور ساجد خان نے بہتر شروعات کی۔\n\nدونوں بلے بازوں نے کریز پر آتے ہی کھل کر رن بنانا شروع کیے مگر یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چلا اور یکے بعد دیگرے دونوں ہی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔\n\nمحمد رضوان 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی بنگلہ دیشی بولرز نے آنے والے دونوں بلے بازوں کو بنا کوئی رن بنائے ہی آؤٹ کیا اور 78 رنز سے میچ جیت کر سیریز دو، صفر سے اپنے نام کر لی۔\n\nبنگلہ دیش کی اس فتح میں بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے پاکستان کی دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔\n\nیہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو وائٹ واش کیا۔ اس سے قبل 2024 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nبنگلہ دیش\n\nسلہٹ ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کی پوری ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز ہی بنا سکی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 20, 2026 - 11:00\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کھیلا گیا (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nتیج الاسلام کی 4 وکٹیں: بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب\n\nچھ دہائی پرانے 100 روپے کے نوٹ کی بنگلہ دیش سے پاکستان واپسی\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nناہید رانا کی شاندار بولنگ: پاکستان کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست\n\nSEO Title:\n\nسلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسرا وائٹ واش\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسرا وائٹ واش"
}