External Publication
Visit Post

فاطمہ ثنا کا عالمی ریکارڈ، ویمنز ٹی20 میں تیز ترین نصف سنچری

Independent Urdu [Unofficial] May 15, 2026
Source

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جمعے کو زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کی۔

اس سے قبل تین کھلاڑیوں ریچا گوش، سوفی ڈیوائن اور فویب لچفیلڈ نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

یہ کارنامہ نہ صرف ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل بلکہ مجموعی ویمنز ٹی20 کرکٹ میں بھی تیز ترین نصف سنچری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فاطمہ ثنا اس وقت بیٹنگ کے لیے آئیں جب ٹیم کا سکور 16.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز تھا۔

انہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا اور پھر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے بولرز کو دباؤ میں لے لیا۔

انہوں نے خاص طور پر ایک اوور میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، جس کے بعد وہ صرف 14 گیندوں پر 48 رنز تک پہنچ گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آخری اوور میں دو رنز لے کر انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

فاطمہ ثنا نے اننگز کے اختتام تک ناقابل شکست 62 رنز صرف 19 گیندوں پر بنائے، جس میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

ان کے ساتھ سائرہ جبین نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز سکور کیے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے، جو پاکستان ویمنز ٹی20 میں دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔

پاکستان نے یہ میچ 133 رنز سے جیت کر سیریز میں بھی تین صفر سے فتح حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ندا ڈار کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 20 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

فاطمہ ثنا کی شاندار فارم جاری ہے اور وہ رواں سال ویمنز ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کی ٹاپ سکورر بھی ہیں۔ انہوں نے اب تک پانچ اننگز میں 229 رنز بنائے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 206 سے زائد ہے، جو 2026 میں بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہو رہا ہے۔

کرکٹ

ویمن کرکٹ

عالمی ریکارڈ

کراچی میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کی۔

انڈپینڈنٹ اردو

جمعہ, مئی 15, 2026 - 22:30

Main image:

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے 15 مئی 2026 کو کراچی میں زمبابوے کے میچ میں ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا (پی سی بی/فیس بک)

خواتین

type:

news

related nodes:

فاطمہ ثنا ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی کپتان مقرر

کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیلنے والی فاطمہ ثنا

فاطمہ ثنا کی پانچ وکٹیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ مگر میچ بارش کی نذر

SEO Title:

فاطمہ ثنا کا عالمی ریکارڈ، ویمنز ٹی20 میں تیز ترین نصف سنچری

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...