{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreih3m34r44asb6buuqu4sk66oao7bag3rgyjsecejf4yu3psl5gnvy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlwmgjaxanf2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihixtlofidagtqofnfzo55caedb2zvkkogzdau2z4aiheovkj6wtm"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 625625
  },
  "path": "/node/185925",
  "publishedAt": "2026-05-15T17:44:20.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)",
    "کرکٹ",
    "ویمن کرکٹ",
    "عالمی ریکارڈ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "خواتین",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جمعے کو زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔**\n\nکراچی میں کھیلے گئے میچ میں فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کی۔\n\nاس سے قبل تین کھلاڑیوں ریچا گوش، سوفی ڈیوائن اور فویب لچفیلڈ نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔\n\nیہ کارنامہ نہ صرف ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل بلکہ مجموعی ویمنز ٹی20 کرکٹ میں بھی تیز ترین نصف سنچری ہے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)\n\nپاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فاطمہ ثنا اس وقت بیٹنگ کے لیے آئیں جب ٹیم کا سکور 16.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز تھا۔\n\nانہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا اور پھر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے بولرز کو دباؤ میں لے لیا۔\n\nانہوں نے خاص طور پر ایک اوور میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، جس کے بعد وہ صرف 14 گیندوں پر 48 رنز تک پہنچ گئیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآخری اوور میں دو رنز لے کر انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔\n\nفاطمہ ثنا نے اننگز کے اختتام تک ناقابل شکست 62 رنز صرف 19 گیندوں پر بنائے، جس میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔\n\nان کے ساتھ سائرہ جبین نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز سکور کیے۔\n\nپاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے، جو پاکستان ویمنز ٹی20 میں دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔\n\nپاکستان نے یہ میچ 133 رنز سے جیت کر سیریز میں بھی تین صفر سے فتح حاصل کی۔\n\nاس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ندا ڈار کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 20 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔\n\nفاطمہ ثنا کی شاندار فارم جاری ہے اور وہ رواں سال ویمنز ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کی ٹاپ سکورر بھی ہیں۔ انہوں نے اب تک پانچ اننگز میں 229 رنز بنائے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 206 سے زائد ہے، جو 2026 میں بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہو رہا ہے۔\n\nکرکٹ\n\nویمن کرکٹ\n\nعالمی ریکارڈ\n\nکراچی میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 15, 2026 - 22:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے 15 مئی 2026 کو کراچی میں زمبابوے کے میچ میں ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا (پی سی بی/فیس بک)</p>\n\nخواتین\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفاطمہ ثنا ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی کپتان مقرر\n\nکراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیلنے والی فاطمہ ثنا\n\nفاطمہ ثنا کی پانچ وکٹیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی\n\nویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ مگر میچ بارش کی نذر\n\nSEO Title:\n\nفاطمہ ثنا کا عالمی ریکارڈ، ویمنز ٹی20 میں تیز ترین نصف سنچری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "فاطمہ ثنا کا عالمی ریکارڈ، ویمنز ٹی20 میں تیز ترین نصف سنچری"
}