امریکہ کا پشاور میں قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں واقع اپنا قونصل خانہ مرحلہ وار بند کر دے گا جس کی وجہ سفارتی عملے کی سلامتی اور خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال بتائی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے شمال مغرب میں عسکریت پسند حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام آباد نے بارہا یہ کہتا آیا ہے کہ مسلح گروہ ہمسایہ ملک افغانستان سے سرحد پار حملے کرتے ہیں، تاہم کابل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث حالیہ مہینوں میں سرحدی جھڑپیں بھی بڑھ گئی ہیں اور سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پشاور میں امریکی قونصل جنرل کے دفتر کی مرحلہ وار بندش کا اعلان کر رہے ہیں۔‘
The @StateDept has announced the phased closure of the U.S. Consulate General in Peshawar. As we transition to a new chapter, with the U.S. Consulate General’s operations shifting to @USEmbIslamabad, we will continue our important diplomatic work in partnership with the people…
— Bureau of South and Central Asian Affairs (SCA) (@State_SCA) May 6, 2026
بیان میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی۔
’یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے مؤثر استعمال کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘
امریکہ وقتاً فوقتاً سفری ہدایات جاری کرتا رہا ہے، جن میں امریکی شہریوں اور سرکاری اہلکاروں خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر حساس علاقوں کے سفر سے گریز کی تلقین کی جاتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
قونصل خانے کی بندش کے اعلان کے باوجود، محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اگرچہ پشاور میں ہماری موجودگی تبدیل ہو رہی ہے، لیکن پاکستان کے بارے میں ہماری پالیسی ترجیحات برقرار ہیں۔
’ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے تاکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، علاقائی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے، اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں امریکی مشن بدستور اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود سفارتی کام جاری رکھے گا۔
امریکی
قونصل خانہ
پشاور
خیبر پختونخوا
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اسلام آباد میں سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی۔
انڈپینڈنٹ اردو
بدھ, مئی 6, 2026 - 11:30
Main image:
پشاور میں امریکی قونصل خانے کے باہر تعینات بھاری سکیورٹی دیکھی جا سکتی ہے (انڈپینڈنٹ اردو)
پاکستان
type:
news
related nodes:
پشاور میں امریکی قونصل خانہ: ’قونصل خانہ نہیں، ایک باب بند ہو رہا ہے‘
پشاور میں ’پائیدار امن‘ کے لیے پاکستان افغانستان امن جرگہ
پشاور کارخانوں مارکیٹ میں بعض ایرانی اشیا نایاب، کچھ مہنگی
خیبر میں کارروائی میں 22 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج
SEO Title:
امریکہ کا پشاور میں قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere