{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiesnpcm7wab2c4pvwcype3vbf2pgsg6bja3r55u6rawlt7kj6stfa",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3ml7cuebbcce2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiam7wxqmx5fb53e2agf42ct4onu3mhath3mhkzgjoppqmwpfa3o7a"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 107640
},
"path": "/node/185790",
"publishedAt": "2026-05-06T06:32:45.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"@StateDept",
"@USEmbIslamabad",
"May 6, 2026",
"امریکی",
"قونصل خانہ",
"پشاور",
"خیبر پختونخوا",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@State_SCA"
],
"textContent": "**امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں واقع اپنا قونصل خانہ مرحلہ وار بند کر دے گا جس کی وجہ سفارتی عملے کی سلامتی اور خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال بتائی گئی ہے۔**\n\nیہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے شمال مغرب میں عسکریت پسند حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام آباد نے بارہا یہ کہتا آیا ہے کہ مسلح گروہ ہمسایہ ملک افغانستان سے سرحد پار حملے کرتے ہیں، تاہم کابل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔\n\nدونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث حالیہ مہینوں میں سرحدی جھڑپیں بھی بڑھ گئی ہیں اور سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔\n\nامریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پشاور میں امریکی قونصل جنرل کے دفتر کی مرحلہ وار بندش کا اعلان کر رہے ہیں۔‘\n\n> The @StateDept has announced the phased closure of the U.S. Consulate General in Peshawar. As we transition to a new chapter, with the U.S. Consulate General’s operations shifting to @USEmbIslamabad, we will continue our important diplomatic work in partnership with the people…\n>\n> — Bureau of South and Central Asian Affairs (SCA) (@State_SCA) May 6, 2026\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی۔\n\n’یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے مؤثر استعمال کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘\n\nامریکہ وقتاً فوقتاً سفری ہدایات جاری کرتا رہا ہے، جن میں امریکی شہریوں اور سرکاری اہلکاروں خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر حساس علاقوں کے سفر سے گریز کی تلقین کی جاتی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nقونصل خانے کی بندش کے اعلان کے باوجود، محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’اگرچہ پشاور میں ہماری موجودگی تبدیل ہو رہی ہے، لیکن پاکستان کے بارے میں ہماری پالیسی ترجیحات برقرار ہیں۔\n\n’ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے تاکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، علاقائی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے، اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں امریکی مشن بدستور اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود سفارتی کام جاری رکھے گا۔\n\nامریکی\n\nقونصل خانہ\n\nپشاور\n\nخیبر پختونخوا\n\nامریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اسلام آباد میں سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 6, 2026 - 11:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پشاور میں امریکی قونصل خانے کے باہر تعینات بھاری سکیورٹی دیکھی جا سکتی ہے (انڈپینڈنٹ اردو) </p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپشاور میں امریکی قونصل خانہ: ’قونصل خانہ نہیں، ایک باب بند ہو رہا ہے‘\n\nپشاور میں ’پائیدار امن‘ کے لیے پاکستان افغانستان امن جرگہ\n\nپشاور کارخانوں مارکیٹ میں بعض ایرانی اشیا نایاب، کچھ مہنگی\n\nخیبر میں کارروائی میں 22 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج\n\nSEO Title:\n\nامریکہ کا پشاور میں قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "امریکہ کا پشاور میں قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان"
}