External Publication
Visit Post

افغانستان پر برطانوی نمائندہ خصوصی کا بیان یک طرفہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان

Independent Urdu [Unofficial] May 2, 2026
Source

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سرحدی پیشرفت کے حوالے سے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پوسٹ یک طرفہ اور صورت حال کی سمجھ سے عاری ہے۔

افغانستان کے لیے برطانوی نمائندہ خصوصی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ’ہم نے پاکستان-افغانستان سرحد پر پیش رفت کے حوالے سے برطانوی SRA کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھی ہے۔ (وہ) یک طرفہ ریمارکس سرحد کے ساتھ ساتھ حالات کی گہری سمجھ سے عاری ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’مارچ 2026 میں اعلان کردہ پاکستان کی جانب سے عارضی توقف کے جذبہ خیر سگالی کے باوجود افغان جانب سے سرحد پار سے جارحیت اور دہشت گردی کی دراندازی کی کوششیں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ تب سے، افغان طالبان کی طرف سے بلاامتیاز اور بلا اشتعال سرحد پار حملوں، اور افغان طالبان کی حمایت یافتہ انڈین پراکسیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کے اندر شہری اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جن میں 52 شہری جان سے جا چکے ہیں اور 84 زخمی ہیں۔‘

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ’پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان طالبان کی پوسٹوں اور دہشت گردوں کی معاونت کے بنیادی ڈھانچے کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناتے ہوئے مؤثر جواب دیا ہے، جبکہ افغان جانب سے دراندازی کی متعدد کوششوں کو بھی ناکام بنایا ہے۔ پاکستان کے ردعمل کی وجہ سے شہری اموات کے افغان دعوے قابل اعتبار نہیں ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کی جڑ سے منسلک کیے بغیر ایسے غیر ضروری ریمارکس متوازن اور معروضی نقطہ نظر پیش نہیں کرتے۔ ہم علاقائی حرکیات، پاکستان کے اصولی موقف کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کو بہتر طور پر سمجھنے پر زور دیتے ہیں۔‘

Concerned by further violence along Afghanistan-Pakistan border, including strikes in Kunar. All steps must be taken to protect civilians & avoid further escalation. I continue to urge dialogue & restraint, including in meetings in Afghanistan this week. https://t.co/0ktGIVnFtJ

— Richard Lindsay (@RLindsayUK) April 30, 2026

یاد رہے کہ رچرڈ لنڈسے، یوکے سپیشل انوائے ٹو افغانستان، نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کا ایکس پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ’کنڑ میں حملوں سمیت افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر مزید تشدد پر تشویش ہے۔ شہریوں کے تحفظ اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ میں اس ہفتے افغانستان میں ہونے والی ملاقاتوں سمیت بات چیت اور تحمل کی تاکید کرتا رہتا ہوں۔‘

افغانستان

پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ

طاہر اندرابی نے کہا کہ ’ہم علاقائی حرکیات، پاکستان کے اصولی موقف کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کو بہتر طور پر سمجھنے پر زور دیتے ہیں۔‘

 انڈپینڈنٹ اردو

ہفتہ, مئی 2, 2026 - 15:15

Main image:

اسلام آباد میں 22 فروری 2021 کو دفتر خارجہ کی عمارت کا بیرونی منظر (فائل فوٹو/ انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان

type:

news

related nodes:

چمن سیکٹر میں پاکستان کی افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری

کنڑ میں حملوں سے سات اموات: افغان، پاکستانی حکام کے متضاد دعوے

افغان سفیر کی پناہ گزینوں پر وزیر اعلیٰ کے پی سے فون پر بات

SEO Title:

افغانستان پر برطانوی نمائندہ خصوصی کا بیان یک طرفہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...