{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibdcxvis3oummtk75f2pywvqgc7iplf2koziqa4clmczdlzeem2ni",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mkvmyyir7rh2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifr4jino26sowwaezpafbzeuwr2t74zeiwu3txwpkjf4palqufuca"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 130569
  },
  "path": "/node/185740",
  "publishedAt": "2026-05-02T10:24:52.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "https://t.co/0ktGIVnFtJ",
    "April 30, 2026",
    "افغانستان",
    "پاکستان",
    "ترجمان دفتر خارجہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news",
    "@RLindsayUK"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سرحدی پیشرفت کے حوالے سے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پوسٹ یک طرفہ اور صورت حال کی سمجھ سے عاری ہے۔**\n\nافغانستان کے لیے برطانوی نمائندہ خصوصی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ’ہم نے پاکستان-افغانستان سرحد پر پیش رفت کے حوالے سے برطانوی SRA کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھی ہے۔ (وہ) یک طرفہ ریمارکس سرحد کے ساتھ ساتھ حالات کی گہری سمجھ سے عاری ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’مارچ 2026 میں اعلان کردہ پاکستان کی جانب سے عارضی توقف کے جذبہ خیر سگالی کے باوجود افغان جانب سے سرحد پار سے جارحیت اور دہشت گردی کی دراندازی کی کوششیں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ تب سے، افغان طالبان کی طرف سے بلاامتیاز اور بلا اشتعال سرحد پار حملوں، اور افغان طالبان کی حمایت یافتہ انڈین پراکسیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کے اندر شہری اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جن میں 52 شہری جان سے جا چکے ہیں اور 84 زخمی ہیں۔‘\n\nترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ’پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان طالبان کی پوسٹوں اور دہشت گردوں کی معاونت کے بنیادی ڈھانچے کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناتے ہوئے مؤثر جواب دیا ہے، جبکہ افغان جانب سے دراندازی کی متعدد کوششوں کو بھی ناکام بنایا ہے۔ پاکستان کے ردعمل کی وجہ سے شہری اموات کے افغان دعوے قابل اعتبار نہیں ہیں۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کی جڑ سے منسلک کیے بغیر ایسے غیر ضروری ریمارکس متوازن اور معروضی نقطہ نظر پیش نہیں کرتے۔ ہم علاقائی حرکیات، پاکستان کے اصولی موقف کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کو بہتر طور پر سمجھنے پر زور دیتے ہیں۔‘\n\n> Concerned by further violence along Afghanistan-Pakistan border, including strikes in Kunar. All steps must be taken to protect civilians & avoid further escalation. I continue to urge dialogue & restraint, including in meetings in Afghanistan this week. https://t.co/0ktGIVnFtJ\n>\n> — Richard Lindsay (@RLindsayUK) April 30, 2026\n\nیاد رہے کہ رچرڈ لنڈسے، یوکے سپیشل انوائے ٹو افغانستان، نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کا ایکس پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ’کنڑ میں حملوں سمیت افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر مزید تشدد پر تشویش ہے۔ شہریوں کے تحفظ اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ میں اس ہفتے افغانستان میں ہونے والی ملاقاتوں سمیت بات چیت اور تحمل کی تاکید کرتا رہتا ہوں۔‘\n\nافغانستان\n\nپاکستان\n\nترجمان دفتر خارجہ\n\nطاہر اندرابی نے کہا کہ ’ہم علاقائی حرکیات، پاکستان کے اصولی موقف کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کو بہتر طور پر سمجھنے پر زور دیتے ہیں۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 2, 2026 - 15:15\n\nMain image:\n\n> <p>اسلام آباد میں 22 فروری 2021 کو دفتر خارجہ کی عمارت کا بیرونی منظر (فائل فوٹو/ انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچمن سیکٹر میں پاکستان کی افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری\n\nکنڑ میں حملوں سے سات اموات: افغان، پاکستانی حکام کے متضاد دعوے\n\nافغان سفیر کی پناہ گزینوں پر وزیر اعلیٰ کے پی سے فون پر بات\n\nSEO Title:\n\nافغانستان پر برطانوی نمائندہ خصوصی کا بیان یک طرفہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "افغانستان پر برطانوی نمائندہ خصوصی کا بیان یک طرفہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان"
}