External Publication
Visit Post

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، حیدر آباد کنگز مین فائنل میں

Independent Urdu [Unofficial] May 1, 2026
Source

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔

اس سے قبل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

عثمان خان نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے کوشل پریرا نے 37، صائم ایوب نے 38 اور مارنس لبوشین نے 39 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بولنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ کرس گرین اور رچرڈ گلیسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شسکت دی تھی۔

پہلے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

کرکٹ

پی ایس ایل 11

اسلام آباد یونائیٹڈ

حیدر آباد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

 انڈپینڈنٹ اردو

جمعہ, مئی 1, 2026 - 22:45

Main image:

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی مارنس لبوشین اور ان کے ساتھی یکم مئی 2026 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ کے دوران سمیر منہاس کے آؤٹ ہونے پر جشن مناتے ہوئے (عارف علی / اے ایف پی)

کرکٹ

type:

news

related nodes:

حیدرآباد کنگزمین سے شکست، ملتان سلطانز کا پی ایس ایل سفر ختم

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل ٹکٹوں کی خریداری اور شائقین کا ملا جلا ردعمل

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر

SEO Title:

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، حیدر آباد کنگز مین فائنل میں

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...