External Publication
Visit Post

جوڈیشل کمیشن کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کی منظوری

Independent Urdu [Unofficial] April 28, 2026
Source

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کے تبادلے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تبادلوں کی صورت میں خالی ہونے والی اسامیوں پر نئی تقرریاں نہیں ہوں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج ہونے والے سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 200 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو دیگر ہائی کورٹس میں منتقل کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین کی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلہ اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ’جن اراکین نے جسٹس ارباب ایم طاہر کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے بلوچستان ہائی کورٹ اور جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلہ تجویز کرتے ہوئے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی، انہوں نے متعلقہ تجاویز واپس لے لیں۔‘

کمیشن نے اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ’ہائی کورٹ سے کسی جج کے تبادلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی اسامی کو صرف تبادلے کے ذریعے پُر کیا جائے گا اور ایسی آسامی کو کسی طور بھی ابتدائی تقرری کی آسامی تصور نہیں کیا جائے گا۔‘

جوڈیشل کمیشن

ججز

پاکستان سپریم کورٹ

جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائی کورٹ تبادلہ اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا۔

 انڈپینڈنٹ اردو

منگل, اپریل 28, 2026 - 20:00

Main image:

سپریم جوڈیشل کمیشن نے 28 اپریل 2026 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی (دائیں)، جسٹس سمن رفعت امتیاز (درمیان) اور جسٹس بابر ستار (بائیں) کے تبادلوں کی منظوری دے دی (ہائی کورٹ ویب سائٹ)

پاکستان

type:

news

related nodes:

چھ ججوں کا معاملہ صدارتی ریفرنس کے دائرہ کار سے باہر

چھ ججوں کا خط: ازخود نوٹس میں بار ثبوت کس پر ہو گا؟

استعفے کے باوجود جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ: سپریم جوڈیشل کونسل

2025 اور پاکستانی عدلیہ: جب سپریم کورٹ سپریم نہ رہی

SEO Title:

جوڈیشل کمیشن کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کی منظوری

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...