{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieeidbh7g53eu2fscfcb24owfloffyr3kdy35yugcjdqd6mqt3gzm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mklkjeipmae2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreif2tpwpyr2kdfriert7jpwjmcvc6jxxbsbiymjnyo4m24lupbpdx4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90307
},
"path": "/node/185685",
"publishedAt": "2026-04-28T14:59:07.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"جوڈیشل کمیشن",
"ججز",
"پاکستان سپریم کورٹ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کے تبادلے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تبادلوں کی صورت میں خالی ہونے والی اسامیوں پر نئی تقرریاں نہیں ہوں گی۔**\n\nسپریم کورٹ آف پاکستان میں آج ہونے والے سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 200 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو دیگر ہائی کورٹس میں منتقل کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین کی۔\n\nاجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلہ اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا۔\n\nمزید کہا گیا کہ ’جن اراکین نے جسٹس ارباب ایم طاہر کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے بلوچستان ہائی کورٹ اور جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلہ تجویز کرتے ہوئے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی، انہوں نے متعلقہ تجاویز واپس لے لیں۔‘\n\nکمیشن نے اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ’ہائی کورٹ سے کسی جج کے تبادلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی اسامی کو صرف تبادلے کے ذریعے پُر کیا جائے گا اور ایسی آسامی کو کسی طور بھی ابتدائی تقرری کی آسامی تصور نہیں کیا جائے گا۔‘\n\nجوڈیشل کمیشن\n\nججز\n\nپاکستان سپریم کورٹ\n\nجسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائی کورٹ تبادلہ اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, اپریل 28, 2026 - 20:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">سپریم جوڈیشل کمیشن نے 28 اپریل 2026 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی (دائیں)، جسٹس سمن رفعت امتیاز (درمیان) اور جسٹس بابر ستار (بائیں) کے تبادلوں کی منظوری دے دی (ہائی کورٹ ویب سائٹ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچھ ججوں کا معاملہ صدارتی ریفرنس کے دائرہ کار سے باہر\n\nچھ ججوں کا خط: ازخود نوٹس میں بار ثبوت کس پر ہو گا؟\n\nاستعفے کے باوجود جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ: سپریم جوڈیشل کونسل\n\n2025 اور پاکستانی عدلیہ: جب سپریم کورٹ سپریم نہ رہی\n\nSEO Title:\n\nجوڈیشل کمیشن کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کی منظوری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "جوڈیشل کمیشن کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کی منظوری"
}