پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے کوالیفائر میچ میں منگل کو پشاور زلمی نے 70 رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔
زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ یہ رواں سیزن میں ان کی دوسری اور پی ایس ایل کیریئر میں چوتھی سینچری تھی۔
زلمی کے کوشال مینڈس 41 اور محمد حارث 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے زلمی کی تین، رچرڈ گلیسن نے دو اور سلمان مرزا نے ایک وکٹ لی۔
بعدازاں اسلام آباد یونائیٹڈ 18.4 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر صرف 151 رنز بنا پائی۔
اسلام آباد کی ٹیم سے سمیر منہاس 44، محسن ریاض 25 اور عماد وسیم 22 رنز بنا کر سر فہرست رہے۔
زلمی کے آرون ہارڈی نے 3، محمد باسط علی نے 2 اور سفیان مقیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ابھی باقی ہے، جو جمعے کو پہلی ایلیمنیٹر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
پی ایس ایل 11
پشاور زلمی
اسلام آباد یونائیٹڈ
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے کوالیفائر میچ میں منگل کو پشاور زلمی نے 70 رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
انڈپینڈنٹ اردو
منگل, اپریل 28, 2026 - 23:15
Main image:
28 مارچ 2026 کو کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے کے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے (پشاور زلمی ایکس اکاؤنٹ)
کرکٹ
type:
news
related nodes:
پی ایس ایل کوالیفائر: فینز کی موجودگی میں زلمی اور یونائیٹڈ کا پہلا ٹاکرا
پشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج
’رائز آف زلمی‘: ترانہ سوشل میڈیا پر ’ماسٹر پیس‘ قرار
پی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر
SEO Title:
پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere