{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreih5kv2tntv7v3amncubieemid7arlnxfbbaxeayhh47trf6ntjmqu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mklkixclbfe2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiadpvkdn7cozcgrofmcsf5z5rgmkbja2gdogpjq24iojq3cjohd3q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 98732
  },
  "path": "/node/185687",
  "publishedAt": "2026-04-28T18:09:12.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پی ایس ایل 11",
    "پشاور زلمی",
    "اسلام آباد یونائیٹڈ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے کوالیفائر میچ میں منگل کو پشاور زلمی نے 70 رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔**\n\nاسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔\n\nزلمی کے کپتان بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ یہ رواں سیزن میں ان کی دوسری اور پی ایس ایل کیریئر میں چوتھی سینچری تھی۔\n\nزلمی کے کوشال مینڈس 41 اور محمد حارث 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے زلمی کی تین، رچرڈ گلیسن نے دو اور سلمان مرزا نے ایک وکٹ لی۔\n\nبعدازاں اسلام آباد یونائیٹڈ 18.4 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر صرف 151 رنز بنا پائی۔\n\nاسلام آباد کی ٹیم سے سمیر منہاس 44، محسن ریاض 25 اور عماد وسیم 22 رنز بنا کر سر فہرست رہے۔\n\nزلمی کے آرون ہارڈی نے 3، محمد باسط علی نے 2 اور سفیان مقیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔\n\nاسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ابھی باقی ہے، جو جمعے کو پہلی ایلیمنیٹر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔\n\nپی ایس ایل 11\n\nپشاور زلمی\n\nاسلام آباد یونائیٹڈ\n\nپاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے کوالیفائر میچ میں منگل کو پشاور زلمی نے 70 رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, اپریل 28, 2026 - 23:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">28 مارچ 2026 کو کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے کے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے (پشاور زلمی ایکس اکاؤنٹ)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل کوالیفائر: فینز کی موجودگی میں زلمی اور یونائیٹڈ کا پہلا ٹاکرا\n\nپشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج\n\n’رائز آف زلمی‘: ترانہ سوشل میڈیا پر ’ماسٹر پیس‘ قرار\n\nپی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر\n\nSEO Title:\n\nپشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا"
}