ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آ سکتا ہے یا ہمیں کال کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر ایران دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے تو وہ امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں، یا وہ ہمیں (فون) کال کر سکتے ہیں۔‘
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’آپ جانتے ہیں، ایک ٹیلی فون ہے، ہمارے پاس اچھی اور محفوظ لائنیں ہیں۔‘
امریکی صدر نے ہفتے کو اپنے مذاکرات کاروں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعے کو اسلام آباد تو پہنچے لیکن ان کی امریکی مذاکرات کاروں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
عباس عراقچی اتوار کو عمان گئے اور اسی شام واپس اسلام آباد آ گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی پیر کو اسلام آباد سے ماسکو جائیں گے جہاں ان کی صدر ولادی میر پوتن اور دوسرے روسی حکام سے ملاقاتیں ہونا ہیں۔
ایران جنگ
امریکہ
اسلام آباد مذاکرات
عمان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ میں محفوظ ٹیلی فون لائینیں ہیں اور ایران چاہے تو کال کر سکتا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو
اتوار, اپریل 26, 2026 - 21:30
Main image:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اپریل 2026 کو وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے میں فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے بریڈی بریفنگ روم میں پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)
دنیا
type:
news
related nodes:
عباس عراقچی اہم ملاقاتوں کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا
صدر ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص کون ہے؟
جمعے کو امن مذاکرات کی خبروں میں صداقت ’ممکن‘: ٹرمپ
ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی حکام سے ملنے سے انکار
SEO Title:
ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آ سکتا ہے یا ہمیں کال کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ
copyright:
show related homepage:
Show on Homepage
Discussion in the ATmosphere