محمد نواز پر ’ریکرییشنل ڈرگ‘ کے استعمال کا الزام، تحقیقات شروع: رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈرمحمد نواز کے خلاف ’ریکرییشنل ڈرگ‘ کے مثبت ٹیسٹ کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد نواز کا یہ ڈوپ ٹیسٹ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بدھ کو کرک انفو کو بتایا کہ ’آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔‘
ترجمان پی سی بی کے مطابق ’تحقیقات کے نتائج کے بارے میں آج (بدھ) ہی آئی سی سی کو بتا دیا جائے گا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کرک انفو کے مطابق اس معاملے کے باعث محمد نواز کا انگلینڈ میں سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ ٹی 20 بلاسٹ کھیلنے کا معاہدہ منسوخ ہو گیا ہے۔
محمد نواز کو پی سی بی کی جانب سے پہلے ہی یہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے این او سی مل چکا تھا۔ جس کے بعد رواں ہفتے ہی سرے نے محمد نواز سے معاہدے کا اعلان کرنا تھا۔
32 سالہ محمد نواز پاکستان کے لیے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ ورلڈ کپ میں انہوں نے سات میچز میں 15 رنز بنائے اور سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان
کرکٹ
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد نواز کا یہ ڈوپ ٹیسٹ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا۔
انڈپینڈنٹ اردو
بدھ, اپریل 22, 2026 - 14:30
Main image:
پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز 18 فروری 2026 کو کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)
کرکٹ
type:
news
related nodes:
میکسیکو کا بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ ’ایل منچو‘ مارا گیا
’شراب نوشی سے چھٹکارے کا حل نشہ آور گولیاں‘
خراب پرفارمنس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں: محمد رضوان
بابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘
SEO Title:
محمد نواز پر ’ریکرییشنل ڈرگ‘ کے استعمال کا الزام، تحقیقات شروع: رپورٹ
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere