{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibi4abes6ekwcjifz6booyaddrlwi7qnmajobjcdzmmsa4xgk5zze",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk3axo7kvll2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreib2och3ueoe23nsdgihfo33c27zjegjj5qdbbsnhqi5lx573gjrra"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 77546
  },
  "path": "/node/185595",
  "publishedAt": "2026-04-22T09:53:42.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "کرکٹ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈرمحمد نواز کے خلاف ’ریکرییشنل ڈرگ‘ کے مثبت ٹیسٹ کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔**\n\nکرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد نواز کا یہ ڈوپ ٹیسٹ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا۔\n\nپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بدھ کو کرک انفو کو بتایا کہ ’آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔‘\n\nترجمان پی سی بی کے مطابق ’تحقیقات کے نتائج کے بارے میں آج (بدھ) ہی آئی سی سی کو بتا دیا جائے گا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nکرک انفو کے مطابق اس معاملے کے باعث محمد نواز کا انگلینڈ میں سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ ٹی 20 بلاسٹ کھیلنے کا معاہدہ منسوخ ہو گیا ہے۔\n\nمحمد نواز کو پی سی بی کی جانب سے پہلے ہی یہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے این او سی مل چکا تھا۔ جس کے بعد رواں ہفتے ہی سرے نے محمد نواز سے معاہدے کا اعلان کرنا تھا۔\n\n32 سالہ محمد نواز پاکستان کے لیے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ ورلڈ کپ میں انہوں نے سات میچز میں 15 رنز بنائے اور سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔\n\nپاکستان\n\nکرکٹ\n\nکرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد نواز کا یہ ڈوپ ٹیسٹ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 22, 2026 - 14:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز 18 فروری 2026 کو کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمیکسیکو کا بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ ’ایل منچو‘ مارا گیا\n\n’شراب نوشی سے چھٹکارے کا حل نشہ آور گولیاں‘\n\nخراب پرفارمنس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں: محمد رضوان\n\nبابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘\n\nSEO Title:\n\nمحمد نواز پر ’ریکرییشنل ڈرگ‘ کے استعمال کا الزام، تحقیقات شروع: رپورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "محمد نواز پر ’ریکرییشنل ڈرگ‘ کے استعمال کا الزام، تحقیقات شروع: رپورٹ"
}