External Publication
Visit Post

آسٹریا: بچوں کے کھانے میں چوہے مار زہر کی موجودگی کا انکشاف

Independent Urdu [Unofficial] April 19, 2026
Source

یورپی ملک آسٹریا میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جرمن فوڈ کمپنی ’ہپ‘ (HiPP) کے ایک جار میں چوہے مار زہر کی موجودگی پائی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہزار سے زائد سپر مارکیٹ چین ’سپار‘ سٹورز میں بڑے پیمانے پر واپس اٹھا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق برگن لینڈ میں ایک صارف کی شکایت پر 190 گرام کے بچوں کے کھانے ’کیرٹ اینڈ پٹیٹوز‘ کے نمونے کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں زہریلا مادہ پایا گیا۔

ہپ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ وہ اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے کہ اس پروڈکٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہو اور کہا تھا کہ اس زہر کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ جار کی نشانیوں میں نیچے سرخ دائرے والا سٹیکر، کھلا یا خراب ڈھکن، سیفٹی سیل کا غائب ہونا یا غیر معمولی بو شامل ہو سکتی ہے۔

چیک ری پبلک اور سلوواکیہ سے ضبط کیے گئے اسی طرح کے نمونوں کے ابتدائی ٹیسٹوں میں بھی زہریلے مادے کی موجودگی کے اشارے ملے ہیں جس کے بعد جرمن تحقیقات کی بنیاد پر آسٹریا کو الرٹ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہپ نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ صورتحال ممکنہ طور پر بیرونی مجرمانہ مداخلت کا نتیجہ ہے، جو سپار سٹورز آسٹریا کی ڈسٹری بیوشن چین سے منسلک ہے۔

سپار سٹورز کے ترجمان کے مطابق یہ ری کال احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے جس میں آسٹریا میں تقریباً 1,500 سٹورز شامل ہیں تاہم دیگر ممالک کے سٹورز اس سے متاثر نہیں ہیں۔

سپار سٹورز اور ہپ دونوں نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ سپار آسٹریا سے خریدے گئے کسی بھی متاثرہ جار کا استعمال نہ کریں اور جار کی واپسی پر مکمل رقم واپس دی جائے گی۔

پولیس نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ جن افراد نے ان جارز کو چھوا تھا وہ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔

یورپ

آسٹریا

جرمن

فوڈ کمپنی

زہر

حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ جار کی نشانیوں میں نیچے سرخ دائرے والا سٹیکر، کھلا یا خراب ڈھکن، سیفٹی سیل کا غائب ہونا یا غیر معمولی بو شامل ہو سکتی ہے۔

اولیویا لے پوا دیوان

اتوار, اپریل 19, 2026 - 20:45

Main image:

پولیس نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ جن افراد نے ان بے بی فوڈ جارز کو چھوا تھا وہ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں (اینواتو)

صحت

type:

news

related nodes:

مسلمان ہیڈ ماسٹر کے تبادلے کے لیے پانی میں زہر ملا دیا: پولیس

ملاوٹ شدہ چائے: وہ زہر جو لوگ خوشی خوشی پی رہے ہیں

سانپ مرنے کے بعد بھی ڈس کر زہر منتقل کر سکتے ہیں: تحقیق

یہ عام خوراک دل بیماری کا خطرہ 24 فیصد گھٹا سکتی ہے: تحقیق

SEO Title:

آسٹریا: بچوں کے کھانے میں چوہے مار زہر کی موجودگی کا انکشاف

copyright:

IndependentEnglish

origin url:

https://www.independent.co.uk/news/world/europe/austria-baby-food-recall-rat-poison-hipp-b2960516.html

Translator name:

عبدالقیوم

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...