{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigij7ov5pdoe4kefnxf4da344athw3nxcvq2nvp4awngbhoxdnghy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjuwqou2am62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigzzf4vg4xi2hznocwhisrombetrsnzqypbzm6xzngds34lu7m53q"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 814613
  },
  "path": "/node/185556",
  "publishedAt": "2026-04-19T15:56:50.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "یورپ",
    "آسٹریا",
    "جرمن",
    "فوڈ کمپنی",
    "زہر",
    "اولیویا لے پوا دیوان",
    "صحت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**یورپی ملک آسٹریا میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جرمن فوڈ کمپنی ’ہپ‘ (HiPP) کے ایک جار میں چوہے مار زہر کی موجودگی پائی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہزار سے زائد سپر مارکیٹ چین ’سپار‘ سٹورز میں بڑے پیمانے پر واپس اٹھا لیا گیا ہے۔**\n\nپولیس کے مطابق برگن لینڈ میں ایک صارف کی شکایت پر 190 گرام کے بچوں کے کھانے ’کیرٹ اینڈ پٹیٹوز‘ کے نمونے کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں زہریلا مادہ پایا گیا۔\n\nہپ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ وہ اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے کہ اس پروڈکٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہو اور کہا تھا کہ اس زہر کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔\n\nحکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ جار کی نشانیوں میں نیچے سرخ دائرے والا سٹیکر، کھلا یا خراب ڈھکن، سیفٹی سیل کا غائب ہونا یا غیر معمولی بو شامل ہو سکتی ہے۔\n\nچیک ری پبلک اور سلوواکیہ سے ضبط کیے گئے اسی طرح کے نمونوں کے ابتدائی ٹیسٹوں میں بھی زہریلے مادے کی موجودگی کے اشارے ملے ہیں جس کے بعد جرمن تحقیقات کی بنیاد پر آسٹریا کو الرٹ جاری کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nہپ نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ صورتحال ممکنہ طور پر بیرونی مجرمانہ مداخلت کا نتیجہ ہے، جو سپار سٹورز آسٹریا کی ڈسٹری بیوشن چین سے منسلک ہے۔\n\nسپار سٹورز کے ترجمان کے مطابق یہ ری کال احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے جس میں آسٹریا میں تقریباً 1,500 سٹورز شامل ہیں تاہم دیگر ممالک کے سٹورز اس سے متاثر نہیں ہیں۔\n\nسپار سٹورز اور ہپ دونوں نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ سپار آسٹریا سے خریدے گئے کسی بھی متاثرہ جار کا استعمال نہ کریں اور جار کی واپسی پر مکمل رقم واپس دی جائے گی۔\n\nپولیس نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ جن افراد نے ان جارز کو چھوا تھا وہ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔\n\nیورپ\n\nآسٹریا\n\nجرمن\n\nفوڈ کمپنی\n\nزہر\n\nحکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ جار کی نشانیوں میں نیچے سرخ دائرے والا سٹیکر، کھلا یا خراب ڈھکن، سیفٹی سیل کا غائب ہونا یا غیر معمولی بو شامل ہو سکتی ہے۔\n\nاولیویا لے پوا دیوان\n\nاتوار, اپریل 19, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>پولیس نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ جن افراد نے ان بے بی فوڈ جارز کو چھوا تھا وہ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں (اینواتو)</p>\n\nصحت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمسلمان ہیڈ ماسٹر کے تبادلے کے لیے پانی میں زہر ملا دیا: پولیس\n\nملاوٹ شدہ چائے: وہ زہر جو لوگ خوشی خوشی پی رہے ہیں\n\nسانپ مرنے کے بعد بھی ڈس کر زہر منتقل کر سکتے ہیں: تحقیق\n\nیہ عام خوراک دل بیماری کا خطرہ 24 فیصد گھٹا سکتی ہے: تحقیق\n\nSEO Title:\n\nآسٹریا: بچوں کے کھانے میں چوہے مار زہر کی موجودگی کا انکشاف\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/news/world/europe/austria-baby-food-recall-rat-poison-hipp-b2960516.html\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "آسٹریا: بچوں کے کھانے میں چوہے مار زہر کی موجودگی کا انکشاف"
}