External Publication
Visit Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران دورہ مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور: پاکستان فوج

Independent Urdu [Unofficial] April 18, 2026
Source

پاکستان فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران مکالمے، کشیدگی میں کمی اور حل طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔

بیان کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، قومی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس موقعے پر بات چیت کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام تھا، جس میں خاص طور پر خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورت حال، جاری سفارتی روابط اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے مسلسل سفارتی روابط کے ذریعے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور حل طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

تہران میں پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی قیادت کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سہولت فراہم کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر بدھ کو ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے تھے، جس کا بنیادی مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کروانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنا تھا۔

انہوں نے جمعرات کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 18 اپریل 2026 کو ترکی میں انطالیہ کے ہوائی اڈے پر پاکستان واپسی کے لیے رخصت کیا جا رہا ہے (وزیر اعظم آفس)

اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکی کا دورہ کیا۔

ہفتے کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اپنے دوروں میں شہباز شریف نے ان برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

عاصم منیر

فیلڈ مارشل

ایران

امریکہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران مکالمے، کشیدگی میں کمی اور حل طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 انڈپینڈنٹ اردو

ہفتہ, اپریل 18, 2026 - 11:00

Main image:

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران میں ایران کے پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کر رہے ہیں (آئی ایس پی آر)

پاکستان

type:

news

related nodes:

پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

عاصم منیر سے ایران کے حوالے سے بات ہوئی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی ناکہ بندی، ایران کی ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی

ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ کا پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ

SEO Title:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران دورہ مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور: پاکستان فوج

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...