{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreig3rjo2mj3hgoahrdrb5uyg7a4jbtpz7eohvlb75uuyukf7nwbcqe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjqwm3wat5c2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidendieylrp3mjhejwclgyulytjys2vbjwnehsbyw42iy7cpforxy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 94169
  },
  "path": "/node/185541",
  "publishedAt": "2026-04-18T06:00:04.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "عاصم منیر",
    "فیلڈ مارشل",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران مکالمے، کشیدگی میں کمی اور حل طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔**\n\nپاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔\n\nبیان کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، قومی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔\n\nبیان میں بتایا گیا کہ اس موقعے پر بات چیت کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام تھا، جس میں خاص طور پر خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورت حال، جاری سفارتی روابط اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔\n\nفیلڈ مارشل نے مسلسل سفارتی روابط کے ذریعے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور حل طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔\n\nتہران میں پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nآئی ایس پی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی قیادت کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔\n\nبیان کے مطابق یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سہولت فراہم کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر بدھ کو ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے تھے، جس کا بنیادی مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کروانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنا تھا۔\n\nانہوں نے جمعرات کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر موجود تھے۔\n\nوزیر اعظم شہباز شریف 18 اپریل 2026 کو ترکی میں انطالیہ کے ہوائی اڈے پر پاکستان واپسی کے لیے رخصت کیا جا رہا ہے (وزیر اعظم آفس)\n\n\n\n\nاس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکی کا دورہ کیا۔\n\nہفتے کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اپنے دوروں میں شہباز شریف نے ان برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nوزیر اعظم نے ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔\n\nعاصم منیر\n\nفیلڈ مارشل\n\nایران\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nپاکستان فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران مکالمے، کشیدگی میں کمی اور حل طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 18, 2026 - 11:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران میں ایران کے پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کر رہے ہیں (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nعاصم منیر سے ایران کے حوالے سے بات ہوئی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکی ناکہ بندی، ایران کی ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی\n\nایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ کا پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ\n\nSEO Title:\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران دورہ مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور: پاکستان فوج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران دورہ مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور: پاکستان فوج"
}