{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiefuotvi6vgjdeppw6gonsbh5v2sczbl432lqp7m25bdibivk3hae",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjbmtnuctzk2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifockn6vtqzd6jkajbxg64n27un34t5hpa5q7nhtooygbckcki34i"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 70260
},
"path": "/node/185460",
"publishedAt": "2026-04-12T04:00:46.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"امریکہ",
"اسلام آباد مذاکرات",
"اسحاق ڈار",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"عباس عراقچی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اتوار کو امید ظاہر کہ امریکہ اور ایران مذاکرات جاری رکھیں گے۔**\n\nاسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ’یہ انتہائی ضروری ہے کہ فریقین جنگ بندی کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم رہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان روابط اور مذاکرات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اپنا یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔‘\n\nایران کا وفد پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں جمعے کی رات کو اسلام آباد پہنچا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ تھے۔\n\nامریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد کی ہفتے کو اسلام آباد آمد ہوئی۔\n\nمذاکرات سے قبل امریکی اور ایرانی وفود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبعد ازاں ہفتے کو امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا جو 21 گھنٹے جاری رہے لیکن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔\n\nاسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کےلیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے۔ دونوں ملکوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا۔ پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی۔\n\nدونوں فریقوں کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔\n\nاسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں۔\n\nایران\n\nامریکہ\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nاسحاق ڈار\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nعباس عراقچی\n\nپاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور ایران مذاکرات جاری رکھیں گے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, اپریل 12, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں (سکرین گریب / پی ٹی وی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nBvX3ZHvs\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nایران سے کسی معاہدے پر نہ پہنچنے کے بعد امریکی وفد کی واپسی\n\nامریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کو کتنا معاشی فائدہ ہوگا؟\n\nاسلام آباد مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر دوبارہ حملے ہوں گے: صدر ٹرمپ\n\nایران امریکہ مذاکرات: اسلام آباد میں سکیورٹی سخت، ریڈ زون بند\n\nSEO Title:\n\nامید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "امید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان"
}