وزیرآباد: کیتھولک چرچ کے قریب حادثے میں 20 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک
وزیرآباد کے علاقے مریم آباد میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے لوگوں سے ٹکرا گیا جس سے 20 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کل رات یہ حادثہ علی پور چٹھہ روڈ پر مریم آباد مین سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایسٹر رسومات کے بعد قبرستان سے واپسی پر یہ افراد کیتھولک چرچ کے قریب سڑک کنارے موجود تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سفید رنگ کا ٹرک (ڈالہ) قبضے میں لے لیا گیا ہے تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، گاڑی کے ہیلپر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد علاقے کی مسیحی کمیونٹی نے سکیورٹی کی عدم فراہمی، واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر آباد
ٹریفک حادثہ
مسیحی برادری
ایسٹر
یہ حادثہ علی پور چٹھہ روڈ پر مریم آباد مین سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایسٹر رسومات کے بعد قبرستان سے واپسی پر یہ افراد کیتھولک چرچ کے قریب سڑک کنارے موجود تھے۔
انڈپینڈنٹ اردو
سوموار, اپریل 6, 2026 - 15:45
Main image:
حادثہ علی پور چٹھہ روڈ پر مریم آباد مین سٹاپ کے قریب پیش آیا (محمد طیب)
پاکستان
type:
news
related nodes:
پنجاب اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 23 اموات
اسلام آباد میں دو لڑکیوں کی حادثے میں موت: ورثا سے صلح کے بعد ملزم رہا
ایبٹ آباد کے مدرسے میں مسیحی بچوں کے لیے کرسمس کی تقریب
پاکستان مسلم لیگ ن سے مسیحی کارکن ناراض کیوں ہیں؟
SEO Title:
وزیرآباد: کیتھولک چرچ کے قریب حادثے میں 20 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere