{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibd2vcthzuun2hfimv3kmqj55hokdpitqax6bol6jn2ly22uvf2la",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mitbddcgsfv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigr7umukshynxn6f25ur4rlcfmp3ih6d3j3tlm4luo3gy7beqzl2u"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 72799
},
"path": "/node/185382",
"publishedAt": "2026-04-06T10:53:41.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"وزیر آباد",
"ٹریفک حادثہ",
"مسیحی برادری",
"ایسٹر",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**وزیرآباد کے علاقے مریم آباد میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے لوگوں سے ٹکرا گیا جس سے 20 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔**\n\nکل رات یہ حادثہ علی پور چٹھہ روڈ پر مریم آباد مین سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایسٹر رسومات کے بعد قبرستان سے واپسی پر یہ افراد کیتھولک چرچ کے قریب سڑک کنارے موجود تھے۔\n\nریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپولیس کے مطابق حادثے کے بعد سفید رنگ کا ٹرک (ڈالہ) قبضے میں لے لیا گیا ہے تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، گاڑی کے ہیلپر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔\n\nحادثے کے بعد علاقے کی مسیحی کمیونٹی نے سکیورٹی کی عدم فراہمی، واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔\n\nوزیر آباد\n\nٹریفک حادثہ\n\nمسیحی برادری\n\nایسٹر\n\nیہ حادثہ علی پور چٹھہ روڈ پر مریم آباد مین سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایسٹر رسومات کے بعد قبرستان سے واپسی پر یہ افراد کیتھولک چرچ کے قریب سڑک کنارے موجود تھے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, اپریل 6, 2026 - 15:45\n\nMain image:\n\n> <p>حادثہ علی پور چٹھہ روڈ پر مریم آباد مین سٹاپ کے قریب پیش آیا (محمد طیب)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپنجاب اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 23 اموات\n\nاسلام آباد میں دو لڑکیوں کی حادثے میں موت: ورثا سے صلح کے بعد ملزم رہا\n\nایبٹ آباد کے مدرسے میں مسیحی بچوں کے لیے کرسمس کی تقریب\n\nپاکستان مسلم لیگ ن سے مسیحی کارکن ناراض کیوں ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nوزیرآباد: کیتھولک چرچ کے قریب حادثے میں 20 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "وزیرآباد: کیتھولک چرچ کے قریب حادثے میں 20 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک"
}