پاکستان کے خلاف تین میچوں میں ایک رن بنانے والے کونولی کا شاندار آئی پی ایل ڈیبیو
آسٹریلوی آل راؤنڈر کوپر کونولی نے منگل کو اپنے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ڈیبیو میں ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پنجاب کنگز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف تین وکٹوں سے فتح دلا دی۔
انہیوں نے فارم میں واپسی کا کریڈٹ خود کو ذہنی طور پر ری سیٹ کرنے کو دیا۔
22 سالہ کونولی گذشتہ چند ماہ سے آؤٹ آف فارم تھے اور رواں سال پاکستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں میں محض ایک رن بنا پائے تھے۔
انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی وہ دو میچوں تک محدود رہے، جہاں آسٹریلیا گروپ سٹیج میں ہی باہر ہو گیا۔ ان کی کارکردگی وہاں بھی تین اور 11 رنز تک محدود رہی۔
آئی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی قرار پانے والے کونولی نے کہا ’میں نے چند ہفتے گھر پر گزارے، ذہنی طور پر خود کو تازہ کیا، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارا۔
’شاید وہی لمحہ تھا جب سب بدلا۔ میں نے سوچا ہاں، اب میں خود کو ری سیٹ کرتا ہوں اور آئی پی ایل میں تازہ دم ہو کر داخل ہوتا ہوں۔‘
کونولی 31 جنوری، 2026 کو لاہور میں پاکستان کے شاداب خان کے ہاتھوں بولڈ ہوتے ہوئے (اے ایف پی)
پنجاب کی جیت میں ان کی اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے ایک موقعے پر اپنی ٹیم کی صرف آٹھ رنز کے اندر چار وکٹیں گرنے کے بعد لوئر آرڈر میں مارکو یانسن اور زیویر بارٹلیٹ کے ساتھ اہم شراکتیں بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا ’سچ پوچھیں تو زیادہ بات نہیں ہوئی۔ ماحول پرسکون تھا۔
’ہمیں اب بھی یقین تھا کہ ہم جیت سکتے ہیں۔ مارکو بھی کافی پرسکون تھے اور زیویر بھی۔‘
کونولی نے میچ میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔ پنجاب کے کپتان شریاس ایئر نے ان کی بیٹنگ کو ’ناقابل یقین‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’وہ بطور کھلاڑی بہترین سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ میں نے انہیں آسٹریلیا کے لیے کھیلتے بھی دیکھا۔
’ان کا ذہنی رویہ بہت عمدہ ہے اور امید ہے کہ وہ اسی فارم کو جاری رکھیں گے۔‘
آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر موجود پنجاب کنگز اب جمعے کو چنئی سپر کنگز کا مقابلہ کریں گے۔
آئی پی ایل
ٹی 20
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پنجاب کنگز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف تین وکٹوں سے فتح دلا دی۔
روئٹرز
بدھ, اپریل 1, 2026 - 10:45
Main image:
پنجاب کنگز کے کونولی 31 مارچ، 2026 کو چندی گڑھ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ میں شاٹ کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)
کرکٹ
type:
news
related nodes:
پی ایس ایل: نسیم اور شاہین کے بعد فخر زمان کو بھی سزا سنا دی گئی
ویبھو سوریہ ونشی کا ایک اور ’چمت کار‘، 17 گیندوں میں 52 رنز
آئی پی ایل کا سب سے مہنگا آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین کس کام کا؟
پی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر
SEO Title:
پاکستان کے خلاف تین میچوں میں ایک رن بنانے والے کونولی کا شاندار آئی پی ایل ڈیبیو
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere