{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicmovqiyrikhd7d5lqr3car2dx3onzu4pxnc2a4dfc6ijtqgbyevq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mifzrfcjr3r2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifjeoyyoeel6oorjj3dtgofdik7ncob2mv62erzcucli4w3jnudcy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 79774
},
"path": "/node/185307",
"publishedAt": "2026-04-01T05:55:55.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آئی پی ایل",
"ٹی 20",
"روئٹرز",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**آسٹریلوی آل راؤنڈر کوپر کونولی نے منگل کو اپنے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ڈیبیو میں ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پنجاب کنگز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف تین وکٹوں سے فتح دلا دی۔**\n\nانہیوں نے فارم میں واپسی کا کریڈٹ خود کو ذہنی طور پر ری سیٹ کرنے کو دیا۔\n\n22 سالہ کونولی گذشتہ چند ماہ سے آؤٹ آف فارم تھے اور رواں سال پاکستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں میں محض ایک رن بنا پائے تھے۔\n\nانڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی وہ دو میچوں تک محدود رہے، جہاں آسٹریلیا گروپ سٹیج میں ہی باہر ہو گیا۔ ان کی کارکردگی وہاں بھی تین اور 11 رنز تک محدود رہی۔\n\nآئی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی قرار پانے والے کونولی نے کہا ’میں نے چند ہفتے گھر پر گزارے، ذہنی طور پر خود کو تازہ کیا، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارا۔\n\n’شاید وہی لمحہ تھا جب سب بدلا۔ میں نے سوچا ہاں، اب میں خود کو ری سیٹ کرتا ہوں اور آئی پی ایل میں تازہ دم ہو کر داخل ہوتا ہوں۔‘\n\nکونولی 31 جنوری، 2026 کو لاہور میں پاکستان کے شاداب خان کے ہاتھوں بولڈ ہوتے ہوئے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nپنجاب کی جیت میں ان کی اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے ایک موقعے پر اپنی ٹیم کی صرف آٹھ رنز کے اندر چار وکٹیں گرنے کے بعد لوئر آرڈر میں مارکو یانسن اور زیویر بارٹلیٹ کے ساتھ اہم شراکتیں بنائیں۔\n\nانہوں نے مزید کہا ’سچ پوچھیں تو زیادہ بات نہیں ہوئی۔ ماحول پرسکون تھا۔\n\n’ہمیں اب بھی یقین تھا کہ ہم جیت سکتے ہیں۔ مارکو بھی کافی پرسکون تھے اور زیویر بھی۔‘\n\nکونولی نے میچ میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔ پنجاب کے کپتان شریاس ایئر نے ان کی بیٹنگ کو ’ناقابل یقین‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’وہ بطور کھلاڑی بہترین سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ میں نے انہیں آسٹریلیا کے لیے کھیلتے بھی دیکھا۔\n\n’ان کا ذہنی رویہ بہت عمدہ ہے اور امید ہے کہ وہ اسی فارم کو جاری رکھیں گے۔‘\n\nآئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر موجود پنجاب کنگز اب جمعے کو چنئی سپر کنگز کا مقابلہ کریں گے۔\n\nآئی پی ایل\n\nٹی 20\n\nآسٹریلوی آل راؤنڈر نے ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پنجاب کنگز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف تین وکٹوں سے فتح دلا دی۔\n\nروئٹرز\n\nبدھ, اپریل 1, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p>پنجاب کنگز کے کونولی 31 مارچ، 2026 کو چندی گڑھ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ میں شاٹ کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل: نسیم اور شاہین کے بعد فخر زمان کو بھی سزا سنا دی گئی\n\nویبھو سوریہ ونشی کا ایک اور ’چمت کار‘، 17 گیندوں میں 52 رنز\n\nآئی پی ایل کا سب سے مہنگا آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین کس کام کا؟\n\nپی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کے خلاف تین میچوں میں ایک رن بنانے والے کونولی کا شاندار آئی پی ایل ڈیبیو\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستان کے خلاف تین میچوں میں ایک رن بنانے والے کونولی کا شاندار آئی پی ایل ڈیبیو"
}