External Publication
Visit Post

پی ایس ایل 11: نسیم شاہ، شاہین اور اب فخر زمان کو بھی سزا سنا دی گئی

Independent Urdu [Unofficial] March 31, 2026
Source

پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن شروع تو خالی میدانوں سے ہوا تو لوگ فوراً بولے ‘یار یہ سیزن تھرل اور ایکشن سے خالی لگ رہا ہے۔ لیکن پی ایس ایل نے کہا کہ یہ لو تھرل اور ایکشن۔ پچھلے تین کھلاڑیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں۔

تازہ سزا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹر فخر زمان کو دی گئی ہے جس کے مطابق انہیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی انہیں لیول تھری جرم کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد کی گئی، جو کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کے تحت آتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ واقعہ 29 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات میں پیش آیا، جہاں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے تھے۔ آن فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پنلٹی عائد کی اور کراچی کنگز کی اننگز کے آخری اوور سے قبل گیند بھی تبدیل کی گئی۔

اس معاملے میں آن فیلڈ امپائرز شاہد سیکت، فیصل خان آفریدی، ٹی وی امپائر آصف یعقوب اور چوتھے امپائر طارق رشید نے فرد جرم عائد کی۔ فخر زمان نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے باضابطہ سماعت میں اس کا دفاع کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ ریفری روشن ماہنامہ نے تمام شواہد کا جائزہ لینے اور فخر زمان کو ذاتی مؤقف پیش کرنے کا موقع دینے کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔

شیڈول کے مطابق لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلیں گے، جبکہ 9 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کریں گے۔

اس سے قبل ایکشن فاسٹ بولر نسیم شاہ خود کلین بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کی تو بورڈ نے ان پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ لگا دیا۔

اب آتے ہیں شاہین شاہ آفریدی کی طرف!

جرمانہ ان پر بھی لگا ہے لیکن بورڈ کی طرف سے نہیں بلکہ ان کی اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے وہ بھی دس لاکھ روپے کا۔

وجہ؟ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہین اور ان کے ٹیم میٹ سکندر رضا نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کی اور زبردستی مہمانوں کو اپنے ہوٹل روم میں بلا لیا۔”

تو کیا آپ کو اب بھی شکایت ہے کہ پی ایس ایل 11 میں ایکشن اور تھرل نظر نہیں آ رہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ

فخر زمان

شاہین آفریدی

تازہ سزا پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹر فخر زمان کو دی گئی ہے جس کے مطابق انہیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

 انڈپینڈنٹ اردو

منگل, مارچ 31, 2026 - 16:30

Main image:

فخر زمان آٹھ نومبر، 2025 کو فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران (اے ایف پی)

کرکٹ

type:

news

related nodes:

پی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر

پی ایس ایل: رنگ بدلتی گیند، مصنوعی آوازیں اور کمزور ٹی وی پروڈکشن؟

پی ایس ایل 11: تماشائیوں کے بغیر بورڈ کو کتنا نقصان ہو گا؟

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو پہلے ہی میچ میں شکست

SEO Title:

پی ایس ایل 11: نسیم شاہ، شاہین اور اب فخر زمان کو سزا سنا دی گئی

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...