{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifuqui2k377buc3yybfdwcgtdxgsnohfqka7umudfkxy6ui6sbzpu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mife423x7js2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiaosoisz6fjzy3ggci4nfmwrzwgsnwde6gjiqhouglfw45xyr2mfm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 94389
  },
  "path": "/node/185298",
  "publishedAt": "2026-03-31T11:30:21.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان کرکٹ بورڈ",
    "فخر زمان",
    "شاہین آفریدی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن شروع تو خالی میدانوں سے ہوا تو لوگ فوراً بولے ‘یار یہ سیزن تھرل اور ایکشن سے خالی لگ رہا ہے۔ لیکن پی ایس ایل نے کہا کہ یہ لو تھرل اور ایکشن۔ پچھلے تین کھلاڑیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں۔**\n\nتازہ سزا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹر فخر زمان کو دی گئی ہے جس کے مطابق انہیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی انہیں لیول تھری جرم کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد کی گئی، جو کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کے تحت آتا ہے۔\n\nپی سی بی کے مطابق یہ واقعہ 29 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات میں پیش آیا، جہاں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے تھے۔ آن فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پنلٹی عائد کی اور کراچی کنگز کی اننگز کے آخری اوور سے قبل گیند بھی تبدیل کی گئی۔\n\nاس معاملے میں آن فیلڈ امپائرز شاہد سیکت، فیصل خان آفریدی، ٹی وی امپائر آصف یعقوب اور چوتھے امپائر طارق رشید نے فرد جرم عائد کی۔ فخر زمان نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے باضابطہ سماعت میں اس کا دفاع کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمیچ ریفری روشن ماہنامہ نے تمام شواہد کا جائزہ لینے اور فخر زمان کو ذاتی مؤقف پیش کرنے کا موقع دینے کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔\n\nشیڈول کے مطابق لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلیں گے، جبکہ 9 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کریں گے۔\n\nاس سے قبل ایکشن فاسٹ بولر نسیم شاہ خود کلین بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کی تو بورڈ نے ان پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ لگا دیا۔\n\nاب آتے ہیں شاہین شاہ آفریدی کی طرف!\n\nجرمانہ ان پر بھی لگا ہے لیکن بورڈ کی طرف سے نہیں بلکہ ان کی اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے وہ بھی دس لاکھ روپے کا۔\n\nوجہ؟ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہین اور ان کے ٹیم میٹ سکندر رضا نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کی اور زبردستی مہمانوں کو اپنے ہوٹل روم میں بلا لیا۔”\n\nتو کیا آپ کو اب بھی شکایت ہے کہ پی ایس ایل 11 میں ایکشن اور تھرل نظر نہیں آ رہا؟\n\nپاکستان کرکٹ بورڈ\n\nفخر زمان\n\nشاہین آفریدی\n\nتازہ سزا پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹر فخر زمان کو دی گئی ہے جس کے مطابق انہیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مارچ 31, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فخر زمان آٹھ نومبر، 2025 کو فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر\n\nپی ایس ایل: رنگ بدلتی گیند، مصنوعی آوازیں اور کمزور ٹی وی پروڈکشن؟\n\nپی ایس ایل 11: تماشائیوں کے بغیر بورڈ کو کتنا نقصان ہو گا؟\n\nپی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو پہلے ہی میچ میں شکست\n\nSEO Title:\n\nپی ایس ایل 11: نسیم شاہ، شاہین اور اب فخر زمان کو سزا سنا دی گئی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی ایس ایل 11: نسیم شاہ، شاہین اور اب فخر زمان کو بھی سزا سنا دی گئی"
}