کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں سے 16 اموات: ریسکیو حکام
کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی شب ہونے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد حادثات میں 16 افراد جان سے گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دیوار گرنے کے اس واقعے میں 13 افراد جان سے گئے ہیں جن کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ ریسکیو ٹیم ملبے تلے موجود مزید افراد کو تلاش کر رہی ہے۔
کراچی میں بدھ کی رات نو بجے کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس نے شہر کے تقریباً تمام اضلاع کو متاثر کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کئی علاقوں میں بارش کی شدت معتدل رہی، جبکہ بعض مقامات پر صرف ہلکی بارش ہی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ماؤری پور میں ہوا کی رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی جب کہ جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ ریکارڈ کیے گئے اور شاہراہ فیصل پر ہوائیں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔
جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ کا کہنا ہے کہ ’اب تک ہسپتالوں سے آنے والی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 16 جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘
کراچی
کراچی بارش
کراچی بندرگاہ
کراچی ساحل
بارش
طوفان
ریسکیو 1122 کے مطابق بارش اور ہوا کی وجہ سے بلدیہ ٹاؤن میں دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری۔
انڈپینڈنٹ اردو
جمعرات, مارچ 19, 2026 - 09:45
Main image:
کراچی میں بارش اور تیز ہوا کے نتیجے میں دیوار گرنے سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا (روئٹرز)
پاکستان
jw id:
6KheLL07
type:
video
related nodes:
کراچی کی سڑکیں، زرداری کی مبینہ ڈیڈ لائن، میئر کی تردید
کراچی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکہ، بچوں سمیت 16 اموات: حکام
کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں آتشزدگی، امدادی کارروائیاں جاری
کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات، فائر سیفٹی نظام اور حکومتی تیاری پر سوالات
SEO Title:
کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد واقعات میں 16 اموات: ریسکیو حکام
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere