{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreib7sybonamng4r2cj2yh6pbtuleuhbnnkt6neejceyhscksq5qgii",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhgz65wod6x2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic5mauv664s4hiwagg6xxo5unekitjec4mvjkivfxeyyfbsrpgose"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 101468
},
"path": "/node/185134",
"publishedAt": "2026-03-19T05:37:29.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کراچی",
"کراچی بارش",
"کراچی بندرگاہ",
"کراچی ساحل",
"بارش",
"طوفان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی شب ہونے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد حادثات میں 16 افراد جان سے گئے ہیں۔**\n\nریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا۔\n\nترجمان ریسکیو کے مطابق دیوار گرنے کے اس واقعے میں 13 افراد جان سے گئے ہیں جن کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ ریسکیو ٹیم ملبے تلے موجود مزید افراد کو تلاش کر رہی ہے۔\n\nکراچی میں بدھ کی رات نو بجے کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس نے شہر کے تقریباً تمام اضلاع کو متاثر کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nکئی علاقوں میں بارش کی شدت معتدل رہی، جبکہ بعض مقامات پر صرف ہلکی بارش ہی ریکارڈ کی گئی۔\n\nمحکمہ موسمیات کے مطابق ماؤری پور میں ہوا کی رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی جب کہ جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ ریکارڈ کیے گئے اور شاہراہ فیصل پر ہوائیں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔\n\nجبکہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ کا کہنا ہے کہ ’اب تک ہسپتالوں سے آنے والی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 16 جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘\n\nکراچی\n\nکراچی بارش\n\nکراچی بندرگاہ\n\nکراچی ساحل\n\nبارش\n\nطوفان\n\nریسکیو 1122 کے مطابق بارش اور ہوا کی وجہ سے بلدیہ ٹاؤن میں دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مارچ 19, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">کراچی میں بارش اور تیز ہوا کے نتیجے میں دیوار گرنے سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا (روئٹرز)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\n6KheLL07\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکراچی کی سڑکیں، زرداری کی مبینہ ڈیڈ لائن، میئر کی تردید\n\nکراچی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکہ، بچوں سمیت 16 اموات: حکام\n\nکراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں آتشزدگی، امدادی کارروائیاں جاری\n\nکراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات، فائر سیفٹی نظام اور حکومتی تیاری پر سوالات\n\nSEO Title:\n\nکراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد واقعات میں 16 اموات: ریسکیو حکام\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں سے 16 اموات: ریسکیو حکام"
}