External Publication
Visit Post

سلمان علی آغا کے انوکھے ’رن آؤٹ‘ پر سپورٹس مین سپرٹ پر سوال

Independent Urdu [Unofficial] March 13, 2026
Source

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعے کو میرپور میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کو انوکھے انداز میں رن آؤٹ کر دیا گیا۔

میچ کی پہلی اننگز کے 39ویں اوور میں بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن میراز محمد رضوان کو بولنگ کرا رہے تھے، ایسے میں محمد رضوان نے بولر کی جانب واپس شاٹ کھیلی اور گیند بولر اور سلمان علی آغا دونوں سے ٹکرا کر رک گئی۔

اسی دوران سلمان علی آغا بظاہر جھک کر گیند کو اٹھانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے لیکن بولر مہدی حسن میراز گیند کو فوراً سے اچک کر وکٹوں کی جانب سے پھینک کر بیلز اڑا دیتے ہیں۔

اس سب میں سلمان علی آغا بظاہر ناقابل یقین صورت حال سامنے آنے پر حیران دکھائی دیتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بنگہ دیشی کپتان سے پوچھ رہے ہیں کہ ’یہ کیا کیا؟‘

جس کے جواب میں بنگہ دیشی کپتان بظاہر انہیں یہی بتاتے نظر آرہے ہیں کہ آپ کریز سے باہر تھے اس لیے میں نے آپ کو آؤٹ کر دیا۔

One of the craziest run-out in cricket history.

  • Poor sportsmanship from Mehidy Hasan Miraz.

pic.twitter.com/JaqRsX90ic

— Salman. (@TsMeSalman) March 13, 2026

فیلڈ امپائر اس فیصلے کو تھرڈ امپائر کی جانب ریفر کرتے ہیں جو ایک مختصر نظرثانی کے بعد سلمان علی آغا آؤٹ قرار دے دیتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس کے بعد سلمان علی آغا میدان سے باہر آتے ہوئے اپنا ہیلمٹ اور گلوز بظاہر غصے میں پھینکتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس فیصلے پر کمینٹری باکس میں بیٹھے رمیز راجہ بھی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’قوانین کے تحت یہ آؤٹ تو ہے لیکن سپورٹس مین سپرٹ کو اس سے زک پہنچی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’بلے باز نے سوچا کہ میں گیند اٹھا کے بولر کو پکڑا دیتا ہوں لیکن بولر کو لگا کہ یہ رن آؤٹ کرنے کا اچھا موقع ہے۔ آپ کو سلمان آغا سے ہمدردی ہونی چاہیے۔‘

اس صورت حال پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

سلمان نامی صارف نے لکھا ’مہدی حسن میراز کی جانب سے بدترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ۔‘

Pathetic sportsmanship by Mehidy Hasan Miraz.

  • Rizwan played the shot and the ball went towards non-striker Agha. While Agha was picking it up to return it to the bowler, Mehidy Hasan Miraz ran him out. pic.twitter.com/udjt0vfzd3

— Salman. (@TsMeSalman) March 13, 2026

عواب علوی نامی صارف نے لکھا کہ’بنگلہ دیش کی جانب سے بدترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ، یہ منکڈ جیسا ہی ہے۔‘

What a crappy show of sportsmanship by Bangladesh.

It looked almost like a Mankad.

Salman Agha was helping give the ball back to the bowler as a courtesy, but the bowler picked it up first and removed the stumps.

Unnecessary appeal #PAKvBAN pic.twitter.com/UOQSChHwAN

— Awab Alvi (@DrAwab) March 13, 2026

کانی یار نامی صارف نے لکھا کہ ’تھیوری کے مطابق آغا کو خود کو بچانا چاہیے تھا، کبھی کبھی لگتا ہے ہمارے کھلاڑی بہت بھولے ہیں۔ آپ سب سے اس سپورٹس مین سپرٹ کی توقع نہیں رکھ سکتے جو آپ خود اپنا رہے ہوتے ہیں۔ کوئی اچھا کپتان ہوتا تو ان کو واپس بلا لیتا، لیکن آج ایسا نہیں ہوا۔‘

in theory, Agha should have secured himself. sometimes it feels like our players are too innocent. you can’t expect everyone to show the same level of sportsmanship you bring. on another day, a virtuous captain might’ve called him back. not today thopic.twitter.com/Q9KrKhscAO

— Cani (@caniyaar) March 13, 2026

پاکستان

بنگلہ دیش

کرکٹ

ایک روزہ کرکٹ میچ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری میرپور میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کو انوکھے انداز میں رن آؤٹ کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا ڈیسک

جمعہ, مارچ 13, 2026 - 17:45

Main image:

13 مارچ، 2026 کی اس تصویر میں پاکستانی بلے باز سلمان آغا بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن میراز سے خود کو رن آؤٹ کرنے کے بعد بظاہر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں(اے ایف پی)

سوشل

type:

news

related nodes:

ڈبل سپر اوور اور اطالوی کرکٹرز کا رونا: ٹی20 ورلڈ کپ کے یادگار لمحات

بنگلہ دیش سیریز کے لیے چھ نئے پاکستانی کرکٹرز منتخب

افغانستان کرکٹ ٹیم کا جون میں دورہ انڈیا، ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ کھیلے گی

سپر ایٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انڈیا ’بے خوف کرکٹ‘ کھیلنے کے لیے پرعزم

SEO Title:

سلمان علی آغا کے انوکھے ’رن آؤٹ‘ پر سپورٹس مین سپرٹ پر سوال

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...