{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiem67evmd74kbe2nb67nfur2fla5eueof5no77ylnoeb4ld32j4u4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgydfvmmnca2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreianvzsullt6idmiom4src5n5xyoaamk5os255y42dt6uhbo6ypici"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 67028
  },
  "path": "/node/185049",
  "publishedAt": "2026-03-13T12:54:00.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/JaqRsX90ic",
    "March 13, 2026",
    "pic.twitter.com/udjt0vfzd3",
    "PAKvBAN",
    "pic.twitter.com/UOQSChHwAN",
    "pic.twitter.com/Q9KrKhscAO",
    "پاکستان",
    "بنگلہ دیش",
    "کرکٹ",
    "ایک روزہ کرکٹ میچ",
    "سوشل میڈیا ڈیسک",
    "سوشل",
    "news",
    "@TsMeSalman",
    "@DrAwab",
    "@caniyaar"
  ],
  "textContent": "**پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعے کو میرپور میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کو انوکھے انداز میں رن آؤٹ کر دیا گیا۔**\n\nمیچ کی پہلی اننگز کے 39ویں اوور میں بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن میراز محمد رضوان کو بولنگ کرا رہے تھے، ایسے میں محمد رضوان نے بولر کی جانب واپس شاٹ کھیلی اور گیند بولر اور سلمان علی آغا دونوں سے ٹکرا کر رک گئی۔\n\nاسی دوران سلمان علی آغا بظاہر جھک کر گیند کو اٹھانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے لیکن بولر مہدی حسن میراز گیند کو فوراً سے اچک کر وکٹوں کی جانب سے پھینک کر بیلز اڑا دیتے ہیں۔\n\nاس سب میں سلمان علی آغا بظاہر ناقابل یقین صورت حال سامنے آنے پر حیران دکھائی دیتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بنگہ دیشی کپتان سے پوچھ رہے ہیں کہ ’یہ کیا کیا؟‘\n\nجس کے جواب میں بنگہ دیشی کپتان بظاہر انہیں یہی بتاتے نظر آرہے ہیں کہ آپ کریز سے باہر تھے اس لیے میں نے آپ کو آؤٹ کر دیا۔\n\n> One of the craziest run-out in cricket history.\n>\n>  - Poor sportsmanship from Mehidy Hasan Miraz.\n>\n>  pic.twitter.com/JaqRsX90ic\n>\n> — Salman. (@TsMeSalman) March 13, 2026\n\nفیلڈ امپائر اس فیصلے کو تھرڈ امپائر کی جانب ریفر کرتے ہیں جو ایک مختصر نظرثانی کے بعد سلمان علی آغا آؤٹ قرار دے دیتے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجس کے بعد سلمان علی آغا میدان سے باہر آتے ہوئے اپنا ہیلمٹ اور گلوز بظاہر غصے میں پھینکتے دکھائی دیتے ہیں۔\n\nاس فیصلے پر کمینٹری باکس میں بیٹھے رمیز راجہ بھی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’قوانین کے تحت یہ آؤٹ تو ہے لیکن سپورٹس مین سپرٹ کو اس سے زک پہنچی ہے۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’بلے باز نے سوچا کہ میں گیند اٹھا کے بولر کو پکڑا دیتا ہوں لیکن بولر کو لگا کہ یہ رن آؤٹ کرنے کا اچھا موقع ہے۔ آپ کو سلمان آغا سے ہمدردی ہونی چاہیے۔‘\n\nاس صورت حال پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔\n\nسلمان نامی صارف نے لکھا ’مہدی حسن میراز کی جانب سے بدترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ۔‘\n\n> Pathetic sportsmanship by Mehidy Hasan Miraz.\n>\n>  - Rizwan played the shot and the ball went towards non-striker Agha. While Agha was picking it up to return it to the bowler, Mehidy Hasan Miraz ran him out. pic.twitter.com/udjt0vfzd3\n>\n> — Salman. (@TsMeSalman) March 13, 2026\n\nعواب علوی نامی صارف نے لکھا کہ’بنگلہ دیش کی جانب سے بدترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ، یہ منکڈ جیسا ہی ہے۔‘\n\n> What a crappy show of sportsmanship by Bangladesh.\n>\n>  It looked almost like a Mankad.\n>\n>  Salman Agha was helping give the ball back to the bowler as a courtesy, but the bowler picked it up first and removed the stumps.\n>\n>  Unnecessary appeal #PAKvBAN pic.twitter.com/UOQSChHwAN\n>\n> — Awab Alvi (@DrAwab) March 13, 2026\n\nکانی یار نامی صارف نے لکھا کہ ’تھیوری کے مطابق آغا کو خود کو بچانا چاہیے تھا، کبھی کبھی لگتا ہے ہمارے کھلاڑی بہت بھولے ہیں۔ آپ سب سے اس سپورٹس مین سپرٹ کی توقع نہیں رکھ سکتے جو آپ خود اپنا رہے ہوتے ہیں۔ کوئی اچھا کپتان ہوتا تو ان کو واپس بلا لیتا، لیکن آج ایسا نہیں ہوا۔‘\n\n> in theory, Agha should have secured himself. sometimes it feels like our players are too innocent. you can’t expect everyone to show the same level of sportsmanship you bring. on another day, a virtuous captain might’ve called him back. not today thopic.twitter.com/Q9KrKhscAO\n>\n> — Cani (@caniyaar) March 13, 2026\n\nپاکستان\n\nبنگلہ دیش\n\nکرکٹ\n\nایک روزہ کرکٹ میچ\n\nپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری میرپور میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں صورت حال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کو انوکھے انداز میں رن آؤٹ کر دیا گیا۔\n\nسوشل میڈیا ڈیسک\n\nجمعہ, مارچ 13, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p>13 مارچ، 2026 کی اس تصویر میں پاکستانی بلے باز سلمان آغا بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن میراز سے خود کو رن آؤٹ کرنے کے بعد بظاہر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں(اے ایف پی)</p>\n\nسوشل\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nڈبل سپر اوور اور اطالوی کرکٹرز کا رونا: ٹی20 ورلڈ کپ کے یادگار لمحات\n\nبنگلہ دیش سیریز کے لیے چھ نئے پاکستانی کرکٹرز منتخب\n\nافغانستان کرکٹ ٹیم کا جون میں دورہ انڈیا، ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ کھیلے گی\n\nسپر ایٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انڈیا ’بے خوف کرکٹ‘ کھیلنے کے لیے پرعزم\n\nSEO Title:\n\nسلمان علی آغا کے انوکھے ’رن آؤٹ‘ پر سپورٹس مین سپرٹ پر سوال\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سلمان علی آغا کے انوکھے ’رن آؤٹ‘ پر سپورٹس مین سپرٹ پر سوال"
}