External Publication
Visit Post

پاکستانی وزیراعظم خطے میں کشیدگی پر گفتگو کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

Independent Urdu [Unofficial] March 12, 2026
Source

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر جمعرات کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

جدہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

مزید کہا گیا کہ ’اس دورے سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہو رہا ہے اور پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔‘

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایکس پر بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور اس دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کے… pic.twitter.com/uINTsNesL3

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 12, 2026

اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب علاقائی امن و استحکام پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا حصہ ہے۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ آیا وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد ایران بھی جائیں گے تو ترجمان نے اس کا جواب نفی میں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی تناظر میں وزیر اعظم کا 11 مارچ کو ایرانی صدر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترجمان نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق کہا کہ ’دورے کے بعد ہم ایک پریس بیان جاری کریں گے جس میں دونوں جانب سے زیرِ بحث آنے والے تمام امور شامل ہوں گے۔‘

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انڈپینڈنٹ اردو کے اس سوال پر ’کہ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تہران اور ریاض کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے پیغامات بھیجنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ کیا پاکستان نے تہران اور کسی اور ملک کے درمیان بھی اسی طرح کا کردار ادا کیا ہے؟‘ ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیا: ’جہاں تک ایران، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ ممکنہ رابطوں کا تعلق ہے، تو جی ہاں، ہمارے درمیان کھلے رابطے موجود ہیں۔ ہمارے نائب وزیراعظم نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے تین مرتبہ گفتگو کی ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ ایک ایسے موقعے پر ہو رہا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے مسلسل جاری ہیں، جن کے جواب میں ایران پڑوسی خلیجی ممالک میں مختلف اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران نے سعودی عرب کے اندر بھی مختلف مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

اس پر پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے بدھ کو امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو بتایا کہ خلیجی ریاستوں پر ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر پاکستان ’چاہے کچھ بھی ہو‘ سعودی عرب کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بلومبرگ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ سکیورٹی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد جب بھی ضرورت پڑے گی ریاض کی مدد کے لیے آئے گا۔

گذشتہ سال ستمبر میں اسلام آباد اور ریاض کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے سے دونوں مسلمان ملکوں کے درمیان سکیورٹی شراکت داری کو مزید تقویت ملی ہے۔

مشرف زیدی نے کہا: ’اس میں کوئی سوال نہیں کہ ہم سعودی عرب کی مدد کے لیے آئیں گے، چاہے کچھ بھی ہو اور جب بھی ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی معاہدے سے پہلے بھی دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے اصول پر کام کیا ہے۔

پاکستان سعودی عرب تعلقات

سعودی عرب

امریکہ

ایران

اسرائیل

شہباز شریف

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

قرۃ العین شیرازی

جمعرات, مارچ 12, 2026 - 19:45

Main image:

12 مارچ 2026 کی اس تصویر میں جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز، وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کرتے ہوئے (وزیراعظم ہاؤس)

پاکستان

jw id:

Skw24VeD

type:

video

related nodes:

جب بھی ضرورت پڑی پاکستان سعودی عرب کی ’مدد‘ کے لیے آئے گا: ترجمان شہباز شریف

ایران کا حملہ، سعودی عرب میں دو اموات

امید ہے ایران دانش مندی سے کام لے گا: سعودی وزیر دفاع

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، حملوں کی مذمت

SEO Title:

پاکستانی وزیراعظم خطے میں کشیدگی پر گفتگو کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...