{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigssjgbznbp6tgnqemeq2bupcjoxhhg3yc4jbv5vya3zgqp2fs2xe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mgvmaignpdm2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiaixsms5y4qz3xrcbgmqari2iqkl7vpyp5dtmabggujmge47zwsci"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 90113
  },
  "path": "/node/185023",
  "publishedAt": "2026-03-12T14:45:07.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/uINTsNesL3",
    "March 12, 2026",
    "پاکستان سعودی عرب تعلقات",
    "سعودی عرب",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "اسرائیل",
    "شہباز شریف",
    "سعودی ولی عہد محمد بن سلمان",
    "قرۃ العین شیرازی",
    "پاکستان",
    "video",
    "@MIshaqDar50"
  ],
  "textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر جمعرات کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔**\n\nوزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔\n\nجدہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔\n\nبیان کے مطابق وزیراعظم اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔\n\nمزید کہا گیا کہ ’اس دورے سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہو رہا ہے اور پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔‘\n\nپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایکس پر بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور اس دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔\n\n> *_وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے_*\n>\n>  وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کے… pic.twitter.com/uINTsNesL3\n>\n> — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 12, 2026\n\nاس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب علاقائی امن و استحکام پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا حصہ ہے۔\n\nان سے جب پوچھا گیا کہ آیا وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد ایران بھی جائیں گے تو ترجمان نے اس کا جواب نفی میں دیا۔\n\nان کا کہنا تھا کہ اسی تناظر میں وزیر اعظم کا 11 مارچ کو ایرانی صدر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔\n\nترجمان نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق کہا کہ ’دورے کے بعد ہم ایک پریس بیان جاری کریں گے جس میں دونوں جانب سے زیرِ بحث آنے والے تمام امور شامل ہوں گے۔‘\n\nہفتہ وار پریس بریفنگ میں انڈپینڈنٹ اردو کے اس سوال پر ’کہ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تہران اور ریاض کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے پیغامات بھیجنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ کیا پاکستان نے تہران اور کسی اور ملک کے درمیان بھی اسی طرح کا کردار ادا کیا ہے؟‘ ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیا: ’جہاں تک ایران، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ ممکنہ رابطوں کا تعلق ہے، تو جی ہاں، ہمارے درمیان کھلے رابطے موجود ہیں۔ ہمارے نائب وزیراعظم نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے تین مرتبہ گفتگو کی ہے۔‘\n\nوزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ ایک ایسے موقعے پر ہو رہا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے مسلسل جاری ہیں، جن کے جواب میں ایران پڑوسی خلیجی ممالک میں مختلف اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران نے سعودی عرب کے اندر بھی مختلف مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔\n\nاس پر پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے بدھ کو امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو بتایا کہ خلیجی ریاستوں پر ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر پاکستان ’چاہے کچھ بھی ہو‘ سعودی عرب کی حمایت کے لیے تیار ہے۔\n\nانہوں نے بلومبرگ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ سکیورٹی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد جب بھی ضرورت پڑے گی ریاض کی مدد کے لیے آئے گا۔\n\nگذشتہ سال ستمبر میں اسلام آباد اور ریاض کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے سے دونوں مسلمان ملکوں کے درمیان سکیورٹی شراکت داری کو مزید تقویت ملی ہے۔\n\nمشرف زیدی نے کہا: ’اس میں کوئی سوال نہیں کہ ہم سعودی عرب کی مدد کے لیے آئیں گے، چاہے کچھ بھی ہو اور جب بھی ہو۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ دفاعی معاہدے سے پہلے بھی دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے اصول پر کام کیا ہے۔\n\nپاکستان سعودی عرب تعلقات\n\nسعودی عرب\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nشہباز شریف\n\nسعودی ولی عہد محمد بن سلمان\n\nوزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعرات, مارچ 12, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">12 مارچ 2026 کی اس تصویر میں جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز، وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کرتے ہوئے (وزیراعظم ہاؤس)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nSkw24VeD\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nجب بھی ضرورت پڑی پاکستان سعودی عرب کی ’مدد‘ کے لیے آئے گا: ترجمان شہباز شریف\n\nایران کا حملہ، سعودی عرب میں دو اموات\n\nامید ہے ایران دانش مندی سے کام لے گا: سعودی وزیر دفاع\n\nشہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، حملوں کی مذمت\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی وزیراعظم خطے میں کشیدگی پر گفتگو کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستانی وزیراعظم خطے میں کشیدگی پر گفتگو کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے"
}