External Publication
Visit Post

حملے جاری رہے تو سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہو گا: سعودی عرب

Independent Urdu [Unofficial] March 9, 2026
Source

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ نویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔


جنگ کے پہلے دن کا احوال — دوسرے دن کا احوال — تیسرے دن کا احوال — چوتھے دن کا احوال — پانچویں دن کا احوال — چھٹے دن کا احوال — ساتویں دن کا احوال — آٹھویں دن کا احوال — نویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں


صبح 8 بج کر 10 منٹ: حملے جاری رہے تو سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہو گا: سعودی عرب

سعودی عرب نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے حملے جاری رہے تو اس کے نتجے میں سب سے زیادہ نقصان خود تہران کو ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے مملکت اور دیگر خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں ’گھناؤنا‘ قرار دیا۔

سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی پہلی اموات بھی رپورٹ کی ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے گئے جب کہ 12 دیگر بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

یہ اعلان اتوار کی شام اس وقت سامنے آیا جب نو روزہ جنگ کے دوران خلیجی اور دیگر ممالک پر ایران کے سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خطے میں غصہ بڑھ رہا ہے۔

سعودی وزارت کے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ شہری تنصیبات، بشمول ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور یہ بین الاقوامی چارٹرز اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں ایران کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا گیا کہ سعودی عرب نے جنگ کے لیے اپنے علاقے سے جنگی طیاروں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔

وزارت کے مطابق یہ طیارے دراصل سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کی فضائی حدود کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے محفوظ رکھنے کے لیے فضائی گشت کر رہے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے مسلسل حملے کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے اور اس کے موجودہ اور مستقبل کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کے موجودہ اقدامات نہ تو دانشمندی کی عکاسی کرتے ہیں اور نہ ہی کشیدگی میں اضافے سے بچنے کے مفاد میں ہیں، اور ایسی صورت حال میں سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہوگا۔


صبح 8 بج کر 10 منٹ: پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی ویزا طے شدہ اپائنٹمنٹس عارضی طور پر منسوخ

امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ نو سے 13 مارچ تک امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزوں کی تمام طے شدہ اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے بعد کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران کئی افراد جانوں سے گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویزا درخواست گزاروں کو نئی تاریخ کے تعین سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں تمام قونصلر خدمات تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی۔

تاہم بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرتا رہے گا۔


صبح 7 بج کر 45 منٹ: سعودی عرب میں موجود پاکستانی نظم و ضبط برقرار رکھیں: پاکستانی سفیر

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں پرسکون رہیں، مقامی قوانین کا احترام کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے سعودی عرب میں مقیم 28 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں صرف سعودی حکومت کے مستند ذرائع پر انحصار کریں۔

سفیر نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور ہنگامی نمبرز کے ذریعے بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروازوں میں تعطل کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر ایئرپورٹس اور سرحدی مقامات پر سفارتی ٹیمیں تعینات ہیں جو پاکستانیوں کو رہائش، خوراک، ادویات اور پروازوں کی دوبارہ بکنگ میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی پہلی اموات رپورٹ کی ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے چلے گئے۔

بیان کے مطابق 12 دیگر بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے۔

یہ اعلان اتوار کی شام اس وقت سامنے آیا جب نو روزہ جنگ کے دوران خلیجی اور دیگر ممالک پر ایران کے سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خطے میں غصہ بڑھ رہا ہے۔

ایران جنگ

امریکہ

اسرائیل

مشرق وسطیٰ

کشیدگی

حملے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بن یامین نتن یاہو

مسعود پزشکیان

سعودی عرب

پاکستان

متحدہ عرب امارات

قطر

بحرین

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے کی صورت حال تاحال کشیدہ ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو

سوموار, مارچ 9, 2026 - 07:30

Main image:

5 مارچ 2026 کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران شہر کے اوپر دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے (رائٹرز)

دنیا

type:

news

label:

لائیو اپ ڈیٹس

related nodes:

ایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا

ایران کا حملہ، سعودی عرب میں دو اموات

ایران کو ’انتہائی شدت‘ سے نشانہ بنائیں گے: صدر ٹرمپ

امید ہے ایران دانش مندی سے کام لے گا: سعودی وزیر دفاع

SEO Title:

حملے جاری رہے تو سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہو گا: سعودی عرب

copyright:

Translator name:

عبدالقیوم

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...