{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreialf5ikbu7q6uy7323ql73ln3ga5lg3cnjp5jqi375t7e4ok5vtvy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mglwo64zrqj2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifeg4zzddyg5flhautpdfsljeqvfyg6es2kvvvmyedj2gfl4jqxgm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 113802
  },
  "path": "/node/184976",
  "publishedAt": "2026-03-09T02:42:21.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "جنگ کے پہلے دن کا احوال",
    "دوسرے دن کا احوال",
    "تیسرے دن کا احوال",
    "چوتھے دن کا احوال",
    "پانچویں دن کا احوال",
    "چھٹے دن کا احوال",
    "ساتویں دن کا احوال",
    "آٹھویں دن کا احوال",
    "نویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں",
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "ایران جنگ",
    "امریکہ",
    "اسرائیل",
    "مشرق وسطیٰ",
    "کشیدگی",
    "حملے",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "بن یامین نتن یاہو",
    "مسعود پزشکیان",
    "سعودی عرب",
    "پاکستان",
    "متحدہ عرب امارات",
    "قطر",
    "بحرین",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس"
  ],
  "textContent": "ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ نویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔\n---\n\n* * *\n\n**جنگ کے پہلے دن کا احوال — دوسرے دن کا احوال — تیسرے دن کا احوال —  چوتھے دن کا احوال — پانچویں دن کا احوال —  چھٹے دن کا احوال  —  ساتویں دن کا احوال — آٹھویں دن کا احوال — نویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں**\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 10 منٹ: حملے جاری رہے تو سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہو گا: سعودی عرب**\n\nسعودی عرب نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے حملے جاری رہے تو اس کے نتجے میں سب سے زیادہ نقصان خود تہران کو ہوگا۔\n\nسعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے مملکت اور دیگر خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں ’گھناؤنا‘ قرار دیا۔\n\nسعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی پہلی اموات بھی رپورٹ کی ہیں۔\n\nسعودی حکام کے مطابق گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے گئے جب کہ 12 دیگر بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے۔\n\n> \n>\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nیہ اعلان اتوار کی شام اس وقت سامنے آیا جب نو روزہ جنگ کے دوران خلیجی اور دیگر ممالک پر ایران کے سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خطے میں غصہ بڑھ رہا ہے۔\n\nسعودی وزارت کے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ شہری تنصیبات، بشمول ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور یہ بین الاقوامی چارٹرز اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔\n\nبیان میں ایران کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا گیا کہ سعودی عرب نے جنگ کے لیے اپنے علاقے سے جنگی طیاروں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔\n\nوزارت کے مطابق یہ طیارے دراصل سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کی فضائی حدود کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے محفوظ رکھنے کے لیے فضائی گشت کر رہے ہیں۔\n\nسعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے مسلسل حملے کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے اور اس کے موجودہ اور مستقبل کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ایران کے موجودہ اقدامات نہ تو دانشمندی کی عکاسی کرتے ہیں اور نہ ہی کشیدگی میں اضافے سے بچنے کے مفاد میں ہیں، اور ایسی صورت حال میں سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہوگا۔\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 10 منٹ: پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی ویزا** **طے شدہ اپائنٹمنٹس عارضی طور پر منسوخ**\n\nامریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ نو سے 13 مارچ تک امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزوں کی تمام طے شدہ اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے بعد کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران کئی افراد جانوں سے گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔\n\n\n\n\nسفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویزا درخواست گزاروں کو نئی تاریخ کے تعین سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں میں تمام قونصلر خدمات تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی۔\n\nتاہم بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرتا رہے گا۔\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 45 منٹ: سعودی عرب میں موجود پاکستانی نظم و ضبط برقرار رکھیں: پاکستانی سفیر**\n\nسعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں پرسکون رہیں، مقامی قوانین کا احترام کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔\n\nویڈیو پیغام میں انہوں نے سعودی عرب میں مقیم 28 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں صرف سعودی حکومت کے مستند ذرائع پر انحصار کریں۔\n\nسفیر نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور ہنگامی نمبرز کے ذریعے بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروازوں میں تعطل کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر ایئرپورٹس اور سرحدی مقامات پر سفارتی ٹیمیں تعینات ہیں جو پاکستانیوں کو رہائش، خوراک، ادویات اور پروازوں کی دوبارہ بکنگ میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی پہلی اموات رپورٹ کی ہیں۔\n\nسعودی حکام کے مطابق گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے چلے گئے۔\n\nبیان کے مطابق 12 دیگر بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے۔\n\nیہ اعلان اتوار کی شام اس وقت سامنے آیا جب نو روزہ جنگ کے دوران خلیجی اور دیگر ممالک پر ایران کے سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خطے میں غصہ بڑھ رہا ہے۔\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nمشرق وسطیٰ\n\nکشیدگی\n\nحملے\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nبن یامین نتن یاہو\n\nمسعود پزشکیان\n\nسعودی عرب\n\nپاکستان\n\nمتحدہ عرب امارات\n\nقطر\n\nبحرین\n\n28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے کی صورت حال تاحال کشیدہ ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مارچ 9, 2026 - 07:30\n\nMain image:\n\n> <p>5 مارچ 2026 کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران شہر کے اوپر دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے (رائٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا\n\nایران کا حملہ، سعودی عرب میں دو اموات\n\nایران کو ’انتہائی شدت‘ سے نشانہ بنائیں گے: صدر ٹرمپ\n\nامید ہے ایران دانش مندی سے کام لے گا: سعودی وزیر دفاع\n\nSEO Title:\n\nحملے جاری رہے تو سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہو گا: سعودی عرب\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "حملے جاری رہے تو سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہو گا: سعودی عرب"
}