External Publication
Visit Post

انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Independent Urdu [Unofficial] March 8, 2026
Source

انڈیا نے اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر مردوں کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل برقرار رکھنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ریکارڈ تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے پر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم نریندر مودی سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد شائقین نے اس کامیابی کا خوب جشن منایا۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز سنجو سیمسن (89) اور ابھیشیک شرما (52) کے درمیان 98 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا ڈالے۔

نمبر تین کے بیٹر ایشان کشن نے بھی جارحانہ انداز میں 54 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری آٹھ مارچ، 2026 کو احمد آباد میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کے جسپریت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہو رہے ہیں (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم نے ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر اننگز کے اختتامی لمحات میں انڈیا کی رنز بنانے کی رفتار کو کچھ حد تک سست کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

256 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہ سکی اور 19 اوورز میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹم سائفرٹ (52) اور مچل سینٹنر (43) نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

انڈیا اس سے قبل 2007 اور 2024 میں بھی ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اپنی تاریخ کا پہلا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کر رہا تھا۔

وہ 2021 کے فائنل میں بھی پہنچا تھا لیکن آسٹریلیا سے دبئی میں شکست کھا کر رنر اپ رہا تھا۔

انڈیا کا 255 رنز کا مجموعہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا تیسرا بڑا سکور ہے۔

انڈیا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ

انڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے دی۔

روئٹرز

اتوار, مارچ 8, 2026 - 22:30

Main image:

ہردک پانڈیا اور ایشان کشن آٹھ مارچ، 2026 کو احمد آباد میں واقع نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

کرکٹ

type:

news

related nodes:

’جنی‘ بمراہ: انڈیا کا یارکر بادشاہ جس کے کندھوں پر اربوں امیدیں

بنگلہ دیش سیریز کے لیے چھ نئے پاکستانی کرکٹرز منتخب

افغانستان کرکٹ ٹیم کا جون میں دورہ انڈیا، ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ کھیلے گی

دی ہنڈریڈ: انڈین فرنچائز پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز نہ کرے

SEO Title:

انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...