{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicrwqz5xles4k6h32oyocixffmeaeylcqe7uxxv3td4lcogvoqqje",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mglcjxymmll2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreid5mrktkhw5s6i7dsjirqkxzm6wgodrdwcbpgxqdqhqlytrqw4vwm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 87745
},
"path": "/node/184974",
"publishedAt": "2026-03-08T17:31:57.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ",
"روئٹرز",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا نے اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر مردوں کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل برقرار رکھنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔**\n\nریکارڈ تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے پر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم نریندر مودی سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد شائقین نے اس کامیابی کا خوب جشن منایا۔\n\nانڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز سنجو سیمسن (89) اور ابھیشیک شرما (52) کے درمیان 98 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا ڈالے۔\n\nنمبر تین کے بیٹر ایشان کشن نے بھی جارحانہ انداز میں 54 رنز بنائے۔\n\nنیوزی لینڈ کے میٹ ہنری آٹھ مارچ، 2026 کو احمد آباد میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کے جسپریت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہو رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nنیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم نے ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر اننگز کے اختتامی لمحات میں انڈیا کی رنز بنانے کی رفتار کو کچھ حد تک سست کر دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n256 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہ سکی اور 19 اوورز میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔\n\nٹم سائفرٹ (52) اور مچل سینٹنر (43) نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔\n\nانڈیا اس سے قبل 2007 اور 2024 میں بھی ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اپنی تاریخ کا پہلا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کر رہا تھا۔\n\nوہ 2021 کے فائنل میں بھی پہنچا تھا لیکن آسٹریلیا سے دبئی میں شکست کھا کر رنر اپ رہا تھا۔\n\nانڈیا کا 255 رنز کا مجموعہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا تیسرا بڑا سکور ہے۔\n\nانڈیا\n\nآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ\n\nانڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے دی۔\n\nروئٹرز\n\nاتوار, مارچ 8, 2026 - 22:30\n\nMain image:\n\n> <p>ہردک پانڈیا اور ایشان کشن آٹھ مارچ، 2026 کو احمد آباد میں واقع نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’جنی‘ بمراہ: انڈیا کا یارکر بادشاہ جس کے کندھوں پر اربوں امیدیں\n\nبنگلہ دیش سیریز کے لیے چھ نئے پاکستانی کرکٹرز منتخب\n\nافغانستان کرکٹ ٹیم کا جون میں دورہ انڈیا، ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ کھیلے گی\n\nدی ہنڈریڈ: انڈین فرنچائز پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز نہ کرے\n\nSEO Title:\n\nانڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی"
}