External Publication
Visit Post

لڑکی پر تشدد کی ویڈیو، کسی نے مقدمہ درج نہیں کرایا: بنوں پولیس

Independent Urdu [Unofficial] March 6, 2026
Source

سوشل میڈیا پر گذشتہ دو دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد، حلیے سے کم سن لگنے والی لڑکی پر تشدد کر رہے ہیں۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کی تنقید کر رہے ہیں جبکہ سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ علما اکرام نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں لڑکی کی جانب سے کسی مدعی نے آ کر مقدمہ درج نہیں کرایا۔

بنوں پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ تاحال لڑکی کے خاندان کے کسی فرد نے مقدمہ درج نہیں کرایا، اس لیے اس واقعے کی تفتیش نہیں ہو رہی۔

ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی لڑکوں کے لباس میں ملبوس نظر آتی ہے اور سر پر سفید رنگ کا رومال پہنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں مارنے والے افراد کو پشتو زبان میں لڑکی سے گفتگو کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے، جس میں نامعلوم مسلح افراد اسے کہتے ہیں کہ ’تم لڑکی ہو اور لڑکوں کا لباس پہن کر لوگوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھومتی پھرتی ہو، جو شرم کی بات ہے۔‘

25 نومبر، 2009 کو کراچی میں خواتین رضاکار خواتین کے خلاف تششد ختم کرنے کے عالمی دن کے موقعے پر نعرے لگا رہی ہیں (اے ایف پی)

ویڈیو میں لڑکی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ’دوبارہ اپنے والدین کو نہیں رلائے گی اور ان سے معافی بھی مانگے گی۔‘

لڑکی مزید کہتی ہے کہ ’میرے والدین بھی میرے لیے روتے ہیں اور میں ان سے معافی مانگوں گی۔‘

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کہہ رہے ہیں کہ لڑکی کو مقامی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم ٹی ٹی پی نے ایک بیان میں اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

معاملہ اصل میں کیا ہے؟

انڈپینڈنٹ اردو نے اس کیس کے حوالے سے مختلف متعلقہ افراد سے بات کی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ دراصل یہ واقعہ کیسے اور کیوں پیش آیا؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اندرونی طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بنائی گئی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کا تعلق بنوں کے علاقے ڈومیل سے ہے اور اس کی عمر 15 سے 16 سال بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی مبینہ طور پر خود کو نمایاں کرنے کے لیے لڑکوں کے کپڑے پہنتی تھی اور لڑکوں کے حلیے میں دیگر لوگوں کے ساتھ گھومتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی وہ تین چار دیگر لڑکوں کے ساتھ گھومتی تھی اور مختلف شہروں میں جا کر رہتی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں وہ ایک لڑکے کے ساتھ اس کے گھر اور حجرے میں مبینہ طور پر رہ رہی تھی اور مبینہ طور پر اسی لڑکے کے والد نے ان نامعلوم افراد کو شکایت کی کہ ان کے بیٹے کو لڑکی سے الگ کیا جائے، جس کے بعد ایسا کیا گیا۔

رپورٹ میں لکھا گیا ’ان مسلح افراد نے لڑکے اور لڑکی دونوں پر تشدد کیا، جس کے بعد پولیس نے دونوں کو بازیاب کرا لیا اور اب لڑکی محفوظ ہے۔‘

اس واقعے پر انڈپینڈنٹ اردو نے بنوں کے پولیس سربراہ یاسر افریدی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او عصمت اللہ سے رابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی، تاہم کسی نے کال یا پیغامات کا جواب نہیں دیا۔

بنوں

پولیس

لڑکی

وائرل ویڈیو

تشدد

ٹی ٹی پی

وائرل ویڈیو میں کچھ نامعلوم افراد لڑکوں کے لباس میں ملبوس کم سن لڑکی پر تشدد کرتے دکھائی دیتے ہیں جس پر عوامی تنقید ہو رہی ہے۔

اظہار اللہ

جمعہ, مارچ 6, 2026 - 16:00

Main image:

24 جولائی 2021 کی اس تصویر میں  لاہور میں ایک احتجاج میں شریک خواتین نے لڑکیوں پر تشدد کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں (اے ایف پی)

خواتین

type:

news

related nodes:

اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کی وائرل ویڈیو کی اصل کہانی کیا تھی؟

سندھ: وائرل ویڈیو میں درخت سے بندھا مغوی کون ہے؟

وائرل ویڈیو میں خاتون پر ’تشدد‘ کرنے والا شخص کون ہے؟

گھریلو تشدد کا نیا قانون محض خانہ پری؟

SEO Title:

لڑکی پر تشدد کی ویڈیو، کسی نے مقدمہ درج نہیں کرایا: بنوں پولیس

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...