پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ
پاکستان اور افغانستان کے کئی علاقوں میں جمعے کی شام 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.8 شدت کا یہ زلزلہ کابل سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔
ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پاکستان میں جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پشاور، مالاکنڈ، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ، شمالی وزیرستان شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان صوبہ بامیان اور صوبہ وردک کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
اس سے قبل گذشتہ سال اگست میں بھی افغانستان کے مشرقی حصے میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے نے پہاڑی ڈھلوانوں پر آباد دیہات کو تباہ کر دیا تھا اور 2,200 سے زائد افراد جان سے گئے تھے۔
چند ہفتوں بعد شمالی افغانستان میں آنے والے 6.3 شدت کے ایک اور زلزلے میں کم از کم 27 افراد کی موت ہوئی تھی۔
زلزلہ
پاکستان
افغانستان
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.8 شدت کا یہ زلزلہ کابل سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔
انڈپینڈنٹ اردو
جمعہ, فروری 20, 2026 - 19:15
Main image:
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 21 مارچ 2023 کو زلزلے کے بعد لوگ مال کے باہر جمع ہوگئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)
ایشیا
type:
news
related nodes:
شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 20 اموات، 534 زخمی
افغانستان زلزلہ: اموات کی تعداد 2200 سے متجاوز، امداد جاری
پاک افغان رابطہ: زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں 5.5 شدت کا زلزلہ
SEO Title:
پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere